Meerut News: اترپردیش کے میرٹھ میں بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کانوڑیوں کے ڈی جے سے ہائی ٹینشن لائن ٹکراگئی ہے، جس میں کئی کانوڑیوں کے زخمی ہونے کی خبرہے۔ وہیں کرنٹ پھیلنے کی وجہ سے 5 کانوڑیوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دو کانوڑیوں کی حالت کافی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سبھی کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں ناراض لوگوں نے کانوڑیوں کے ساتھ سڑک پرجام لگا دیا ہے۔ یہ حادثہ بھاون پور میں قلعہ روڈ پر رالی چوہان گاوں کی ہے۔
میرٹھ پولیس نے کیا ٹوئٹ
وہیں اس معاملے پر میرٹھ پولیس نے ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ تھانہ بھاون پور کے تحت ایک ڈی جے 11 کے وی کے تار سے کچھ لوگوں کو کرنٹ لگنے کی جانکاری ملی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے اور لوگوں کا علاج کرایا جا رہا ہے۔
سماجوادی پارٹی کا اظہارافسوس
میرٹھ میں دردناک حادثے پر سماجوادی پارٹی نے گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرکے لکھا گیا کہ “میرٹھ میں کانوڑ یاترا کے دوران کانوڑیوں کے ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانے کے سبب ہوئے حادثہ میں کئی کانوڑ یاتریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع انتہائی افسوسناک ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی روح کے لئے تسکین اورزخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا۔ زخمیوں کے مکمل علاج کے لئے حکومت نظم کرے۔ کانوڑ یاترا کی ذمہ داری سنبھال رہے انتظامی افسران اس کے ذمہ دار ہیں۔ کارروائی ہو۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…