ساکیت گوکھلے کی حمایت میں ٹی ایم سی کے 5 لیڈروں کی ٹیم موربی جا رہی ہے۔ اس ٹیم میں ڈولا سین، خلیل الرحمن، اسیت کمار، ڈاکٹر شانتنو سین اور سنیل کمار منڈل شامل ہیں۔ ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن نے الزام لگایا کہ ساکیت گوکھلے کو بغیر کسی نوٹس یا وارنٹ کے گرفتار کیا گیا۔ ساکیت گوکھلے کو بھی منگل کو پی ایم مودی کے خلاف جعلی ٹویٹ کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
گجرات پولیس نے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈر ساکیت گوکھلے نے جعلی دستاویزات میں الزام لگایا تھا کہ پل گرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے موربی کے دورے پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔ ساکیت گوکھلے کو کل رات جے پور سے پی
ایم مودی کے دورہ پر ایک ٹویٹ کرنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ “آر ٹی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم کے موربی کے دورے پر 30 کروڑ روپے لاگت آئی”
سائبر سیل کے ذرائع نے بتایا کہ ساکیت گوکھلے نے اپنے ٹویٹ میں اخبار گجرات سماچار کے فونٹ کا استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ آر ٹی آئی کا جواب ہے۔ گجرات سماچار نے کوئی بھی آر ٹی آئی دائر کرنے سے انکار کیا۔ ذرائع نے کہا، پوری آر ٹی آئی کو ساکیت گوکھلے نے بنایاتھا۔’
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…