Categories: Uncategorized

The election campaign in Karnataka is over today:کرناٹک میں آج انتخابی مہم ختم، آخری دن گاندھی پریوارکی کیا ہوگی نئی حکمت علمی

The election campaign in Karnataka is over today: کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جس کی وجہ سے ریاست میں سیاسی درجہ حرارت بلند ہوگیا ہے۔ عوام کو راغب کرنے کے لیے بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے مسلسل ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ اس دوران دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات لگائے۔ حالانکہ ریاست میں انتخابی مہم آج ختم ہو جائے گی، لیکن کرناٹک کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے آج گاندھی خاندان پوری قوت اور نئے حوصلے کے ساتھ آئے گا نظر۔ کانگریس کی جانب سے انتخابی مہم میں راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی روڈ شو کرتی نظر آئیں گی۔

سروے کے مطابق کرناٹک انتخابات میں اب تک کانگریس کا برتری ہے کیونکہ ریاست کے لوگ بسواراج بومائی کے کام سے خوش نہیں ہیں۔ اسی لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے خود میدان میں اتر کر کمان سنبھالی اور عوام سے بی جے پی کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

انتخابی مہم میں مختلف ایشوز

کرناٹک انتخابات میں اب تک راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملہ کرتے دیکھا گیا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے انتخابی مہم میں مختلف ایشوز پر زور دیا ہے۔ ایک طرف کانگریس پارٹی نے مقامی مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے تو دوسری طرف بی جے پی نے قومی مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ان مقامی مسائل کی باگ ڈور مقامی لیڈروں کے ہاتھ میں تھی، جو اب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے لے کر پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی تک کے سرکردہ لیڈروں کے ہاتھ میں کمان آگئی ہے۔

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کرناٹک کے ہبلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کرناٹک کے لوگ محنت کرکے اپنی زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں کسی کے آشیرواد کی ضرورت نہیں ہے۔

– بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

6 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

6 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

7 hours ago