نئی دہلی: بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نے اوڈیشہ کی بعض عدالتوں کی جانب سے ضمانت دیتے وقت مبینہ طور پر ذات پات کی بنیاد پر غیر انسانی شرائط عائد کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اسے آئینی اصولوں کے منافی اور انتہائی قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔یہ معاملہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر سامنے آیا، رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے، چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت اور جسٹس جویمالیا باغچی پر مشتمل بنچ نے اوڈیشہ کی عدالتوں کو اس طرح کے ظالمانہ عمل کو فوری طور پر روکنے کے لیے جامع ہدایات جاری کیں اور اسے کالعدم قرار دیا۔جن کے تحت بعض ملزمان کو پولیس اسٹیشنز کی صفائی جیسے کام کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس نوعیت کی شرائط نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ یہ انسانی وقار کے بھی خلاف ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان شرائط کو “null and void” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون کی نظر میں کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔بینچ نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ بعض عدالتی افسران کی جانب سے مخصوص آدیواسی اور نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف تعصب پر مبنی رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ عدالت کے مطابق اس طرح کے اقدامات سے عدالتی نظام کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتے ہیں اور یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ نظام ذات پات کی بنیاد پر متاثر ہو سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی یاد دلایا کہ ہندوستانی قانون کے تحت ہر ملزم کو اس وقت تک بے گناہ تصور کیا جاتا ہے جب تک اس کا جرم ثابت نہ ہو جائے۔ عدالت نے کہا کہ محض الزام کی بنیاد پر کسی شخص کو ذلت آمیز یا غیر انسانی حالات میں ڈالنا آئینی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔عدالت نے اس پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عدالتی نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں۔ بینچ نے زور دیا کہ عدلیہ کا کام انصاف فراہم کرنا ہے نہ کہ کسی بھی شہری کی عزتِ نفس کو مجروح کرنا۔اس فیصلے کو قانونی ماہرین نے ایک اہم اور تاریخی قدم قرار دیا ہے، جس کا مقصد عدالتی عمل میں مساوات اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ نچلی عدالتوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ضمانتی شرائط آئین اور انسانی وقار کے دائرے میں رہ کر ہی طے کی جائیں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…