Categories: Uncategorized

Maratha Reservation Meeting: مراٹھا ریزرویشن پر آل پارٹی میٹنگ میں شیو سینا یو بی ٹی کے لیڈروں کو نہیں بلایا گیا، سنجے راوت نے ناراضگی کا کیا اظہار

Maratha Reservation Meeting: مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کی تحریک زور پکڑ لیا ہے۔ اس کے لیے مہاراشٹر حکومت نے بدھ  کو ایک آل پارٹی میٹنگ کا اہتمام کیا ہے۔ ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ہونے والی اس میٹنگ میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا نام مدعو اراکین کی فہرست میں نہیں ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے بقیہ ایم ایل اے یا ایم پی کو بھی آل پارٹی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیو سینا یو بی ٹی سے قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے واحد لیڈر ہیں جنہیں اس میٹنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ اس اجلاس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلایا گیا ہے۔ یہ میٹنگ سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ہونے والی ہے۔جس میں مراٹھا ریزرویشن پر بات کی جائے گی۔مدعو کئے گئے  لیڈروں کی جو فہرست جاری کی گئی ہے ۔اس میں شیو سینا یو بی ٹی لیڈروں جیسے ادھو ٹھاکرے، سنجے راوت وغیرہ کے نام شامل نہیں ہیں۔

سنجے راوت نے سوشل میڈیا پر پوسٹ پر ناراضگی ظاہر کی

شیو سینا یو بی ٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بھی اس پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ایم پی سنجے راوت کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے ایم پی اور ایم ایل ایز کو آل پارٹی میٹنگ کے لیے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے ریزرویشن پر فیصلہ لینے کے لیے میٹنگ کی۔لیکن ادھو ٹھاکرے سمیت شیوسینا کے لیڈروں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ حکومت نے صرف مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے قائد حزب اختلاف امباداس دانوے کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

‘ایک ایم ایل اے والی پارٹی کوبھی دعوت، شیو سینا یوبی ٹی کو نہیں’

سنجے راوت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کرکے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا کیا کریں ؟ مہاراشٹر  چاہیں جل  رہا ہو،لیکن  ان کی بے شرم سیاست جاری ہے۔ چیف منسٹر نے مراٹھا ریزرویشن پر آل پارٹی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں شیو سینا کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ شیو سینا کے 16 ایم ایل اے اور 6 ایم پی ہیں۔معاملہ   سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔

سنجے راوت نے کہا کہ حکومت نے ان لوگوں کو بھی مدعو کیا ہے۔ جن کے پاس ایم ایل اے ہے۔ جن کے پاس کوئی ایم ایل اے نہیں ہے انہیں بھی مدعو کیا گیا ہے لیکن شیو سینا کو نہیں۔ امباداس دانوے کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ٹھیک ہے ہم لاڈ پیار نہیں چاہتے لیکن سوال حل کرو۔ حساب کتا ب کا وقت قریب آ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

7 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

37 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago