Uncategorized

PM Modi on World Mental Health Day: ذہنی صحت کے عالمی دن پر وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام، ’’ذہنی صحت ہماری مجموعی فلاح و بہبود کا بنیادی حصہ‘‘

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ’’ذہنی صحت ہماری مجموعی فلاح و بہبود کا ایک بنیادی حصہ ہے۔‘‘ انہوں نے اس دن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ذہنی صحت کے موضوع پر گفتگو کو مرکزی دھارے میں لایا جائے۔

اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے لکھا: ’’ ذہنی صحت کا عالمی دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ذہنی صحت ہماری مجموعی بہبود کا ایک لازمی جزو ہے۔ تیز رفتار دنیا میں یہ دن ہمیں ٹھہر کر سوچنے، دوسروں کے لیے ہمدردی ظاہر کرنے اور ذہنی سکون کی اہمیت کو سمجھنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’آئیے ہم سب مل کر ایسے ماحول تشکیل دیں جہاں ذہنی صحت پر بات کرنا عام بات بن جائے۔ میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو اس میدان میں کام کر رہے ہیں اور دوسروں کو شفا اور خوشی دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

ذہنی صحت کا عالمی دن

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق ذہنی صحت کا عالمی دن ہر سال 10 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن پہلی بار 1992 میں ورلڈ فیڈریشن فارمینٹل ہیلتھ (WFMH) کے تعاون سے منایا گیا تھا۔

2025 کی مہم کا موضوع

اس سال کی مہم کا مرکز ان افراد کی ذہنی اور نفسیاتی ضروریات کی حمایت ہے جو انسانی بحرانوں سے متاثر ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق، قدرتی آفات، تنازعات اور صحتِ عامہ کے ہنگامی حالات میں ہر پانچ میں سے ایک شخص کسی نہ کسی ذہنی عارضے میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ ایسے حالات میں متاثرہ افراد کی ذہنی بہبود کی حمایت نہ صرف اہم ہے بلکہ زندگیاں بچاتی ہے، انہیں حوصلہ، سکون اور بحالی کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ صرف افراد کے طور پر نہیں بلکہ بطور برادری بھی دوبارہ مضبوط ہو سکیں۔

اجتماعی کردار — حکومت، ادارے اور معاشرہ

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، اس مقصد کے لیے حکومتوں، صحت اور سماجی خدمات کے اداروں، اسکولوں کے عملے اور کمیونٹی گروپس کو مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ تحقیق، شواہد پر مبنی اقدامات اور کمیونٹی سطح پر مداخلتوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہم نہ صرف فوری ذہنی صحت کے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں بلکہ طویل مدتی بحالی اور مضبوط معاشرتی ڈھانچے کی تشکیل میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

6 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

6 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

7 hours ago