Uncategorized

Onion Export Hike: پیاز کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے بعد حکومت نے کی وضاحت، پیاز کی برآمد پر …

Onion Export Hike: حکومت نے واضح کیا ہے کہ پیاز کی برآمد پر پابندی 31 مارچ 2024 تک برقرار رہے گی۔ صارفین کے امور کے سکریٹری روہت کمار سنگھ نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔  جس میں کہا جارہا ہے کہ پیاز کی برآمد پر لگی پابندی  کو ہٹا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیاز کی برآمد پر پابندی برقرار ہے اور اس کے اسٹیٹس میں  کوئی تبدیلی نہیں کی گی ہے۔

سستی پیاز فراہم کرنا  پہلی ترجیح ہے

صارفین کے امور کے سکریٹری روہت کمار سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا، ”پیاز کی برآمدات پر پابندی نہیں ہٹائی گئی ہے۔ یہ جاری ہے ۔ موجودہ حالات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح گھریلو صارفین کو مناسب قیمت پر پیاز کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ روہت کمار سنگھ نے کہا کہ پیاز کی برآمد پر پابندی 31 مارچ 2024 کی پہلے سے اعلان کردہ آخری تاریخ تک جاری رہے گی۔ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گھریلو دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ 8 دسمبر 2023 کو حکومت نے پیاز کی برآمد پر 31 مارچ تک پابندی لگا دی تھی۔

پیاز کی تھوک قیمت میں 40 فیصد اضافہ

جیسے ہی پیاز کی برآمد پر پابندی ہٹانے کی خبر سامنے آئی 19 فروری 2024 کو پیاز کی ہول سیل قیمت 40.62 فیصد بڑھ کر 1800 روپے فی کوئنٹل ہو گئ ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ہول سیل پیاز مارکیٹ لاسل گاؤں میں جو17فروری کو 1280  روپے فی کوئنٹل تھی۔ از کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا

دراصل 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا اور ملک میں ڈیڑھ ماہ بعد ووٹنگ شروع ہونے کا امکان ہے۔ایسے میں حکومت مہنگی پیاز کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔ ایسے میں 31 مارچ کے بعد بھی پیاز کی برآمد پر سے پابندی ہٹانے کے امکانات بہت کم ہیں۔

ربیع کے موسم میں پیاز کی پیداوار کم ہونے کی امید ہے خاص طور پر مہاراشٹر میں کم ‘کوریج’ کی وجہ سے۔ 2023 کے ربیع سیزن میں پیاز کی پیداوار کا تخمینہ 2.27 کروڑ ٹن لگایا گیا ہے۔ بین وزارتی گروپ سے منظوری کے بعدحکومت نے دوست ممالک کو ان کے تعلقات اور دیگر شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے پیاز کی برآمد کی اجازت دے دی ہے۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

2 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

23 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

36 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago