Categories: Uncategorized

Maharashtra Assembly Election 2024: آرٹیکل 370 پر شرد پوار اور کانگریس کو امت شاہ کا چیلنج،کہا ’آرٹیکل 370 واپس نہیں آئے گا‘

جیسے جیسے انتخابات کی تاریخ قریب آ رہی ہے مہاراشٹر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے۔کانگریس کی طرف سے  راہل گاندھی کے بی جے پی پر  کئے گئے حملے کے بعد اب امت شاہ نے جواب دیا ہے۔

امت شاہ نے جمعہ 8 نومبر 2024 کو راہل گاندھی،  کانگریس اور مہایوکاس اگھاڑی اتحاد پر شدید حملہ کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سانگلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم وی اے والوں سے پوچھنے آیا ہوں کہ اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر رکھا جائے یا نہیں؟

’آرٹیکل 370 واپس نہیں آئے گا‘

اپنی تقریر میں امت شاہ نے جمعرات کو جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شرد پوار اور کانگریس کے ارکان آرٹیکل 370 کی حمایت کرتے ہیں۔ میں ان لوگوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کی چار نسلیں آجائیں تب بھی آرٹیکل 370 واپس نہیں آئے گا۔

‘کانگریس خوشامد کی سیاست کر رہی ہے’

امت شاہ یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے رام مندر کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی 75 سال سے رام مندر کو لٹکا رہی ہے۔ راہل گاندھی ایودھیا نہیں گئے، انہیں ووٹ بینک کا ڈر ہے۔ ہم بی جے پی والے اس ووٹ بینک سے نہیں ڈرتے۔ ہم نے کاشی وشوناتھ کا کاریڈور بھی بنایا، سومناتھ کا مندر بھی سونے کا بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں خوشامد کی سیاست چل رہی ہے، اسے روکنے کا واحد راستہ بی جے پی حکومت، مہایوتی حکومت ہے۔

‘راہل گاندھی اگنی ویر کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں’

ستارہ کے کراڈ میں امت شاہ نے کہا کہ پورے ملک کو شیواجی مہاراج پر فخر ہے۔ ستارہ ضلع ہیروز کی سرزمین رہا ہے۔ راہل بابا اگنی ویر کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا، “راہل بابا، ہمارے وعدے آپ کے جیسے نہیں ہیں۔ نریندر مودی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ بی جے پی کا وعدہ پتھر پر لکیر ہے۔ کرناٹک، ہماچل، تلنگانہ کے انتخابات میں آپ نے وعدوں کا پیٹاراکھولا اور الیکشن جیت گئے، اب تو کھڑگے جی یہ بھی کہتے ہیں کہ وعدے احتیاط سے کریں، پورے نہیں ہوتے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ سکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

6 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

20 minutes ago