Categories: Uncategorized

Delhi Car Accident:دہلی میں درد ناک سڑک حادثے میں خاتون کی موت پر ایل جی نے کہا کہ  میرا سر شرم سے جھک گیا

Delhi Car Accident:نئے سال پر ایک بار پھر سے ملک کی راجدھانی دہلی کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ دہلی کے سلطان پوری علاقہ میں ایک بیس سال کی لڑکی کی دردناک موت ہوگئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعہ کو لے کر دہلی پولیس پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ دہلی پولیس کی یہ کیسی سیکورٹی ہے جو کہ گیارہ کلومیٹر تک کسی بھی پولیس والوں کو اس حادثہ  کی خبر نہیں مل سکی۔ ایک 20 سالہ خاتون ہفتہ کی رات المناک طور پر اس وقت موت ہوگئی۔جب اس کی اسکوٹی کو حادثہ پیش آیا اور اس کے کپڑے ایک کار کے پہیے میں پھنس گئے، وہ لڑکی تقریباً 7-8 کلومیٹر تک گھسیٹتی رہی ۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا،

میں آج صبح کانجھوالا-سلطان پوری میں ہونے والے غیر انسانی جرم پر میرا سر شرم سے جھک گیا ہے اور میں مجرموں کی بے حسی سے حیران ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے کی پولیس کمشنر دہلی کے ساتھ نگرانی کی جا رہی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔

دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ کار میں سوار مرد نشے میں تھے۔

محترمہ مالیوال نے نامہ نگاروں سے کہا، یہ معاملہ بہت خطرناک ہے۔ میں اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے دہلی پولیس کو طلب کروں گی۔ پوری سچائی سامنے آنی چاہیے۔

دہلی بی جے پی کے کارگزار صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ یہ کوئی عام سڑک حادثہ نہیں ہے بلکہ ایک گھناؤنا جرم ہے۔ میں دہلی پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ مجرموں پر فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی  سزا دی جائے۔
دہلی کمیشن برائے خواتین نے دہلی پولیس کو سمن جاری کیا ہے۔ سمن جاری کرتے ہوئے، ڈی سی ڈبلیو نے مقدمے میں درج ایف آئی آر کی کاپی، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تفصیلات،متوفی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کیا متوفی پر جنسی زیادتی ہوئی اس   کی بھی تحقیقات  کی جائے  ۔

کار میں سوار پانچوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی شناخت دیپک کھنہ، امیت کھنہ، کرشنا، مٹھو اور منوج متل کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ حادثے کے بعد متاثرہ   لڑکی  پہیوں کے نیچے پھنس گئی  تھی اور اس کو کافی دور تک گھسیٹتے  رہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago