Nagpur Blast:مہاراشٹر کے ناگپور سے دل دہلا دینے والی خبر ہے۔ یہاں کی ایک سولر کمپنی میں اچانک بڑے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد کی المناک موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، دھماکہ 17 دسمبر بروز اتوار صبح 9.00 بجے کے قریب ہوا۔ یہ دھماکہ بازارگاؤں علاقے میں سولر انڈسٹریز کے کاسٹر دھماکے میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بوسٹر یونٹ میں ہوا۔ اتوار کی صبح ناگپور کی ایک کمپنی میں بڑا دھماکہ ہوا۔ اس خوفناک حادثے میں 9 افراد کی المناک موت ہو گئی ہے۔
کمپنی کے اندر کام کرنے والے 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ناگپور رورل ایس پی ہرش پودار نے اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ناگپور کے بازارگاؤں گاؤں میں سولر ایکسپلوسیو کمپنی میں
دھماکے سے 9 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ دھماکہ سولر ایکسپلوسیو کمپنی کے کاسٹ بوسٹر پلانٹ میں پیکنگ کے دوران ہوا۔ فی الحال مزید معلومات کا انتظار ہے۔
لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان
یہ وہ کمپنی ہے جو دفاعی افواج کے لیے ڈرون اور دھماکہ خیز مواد بناتی ہے۔ ناگپور کے کلکٹراورسپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسلسل رابطے میں ہیں اور آئی جی، ایس پی، کلکٹر خود موقع پر ہیں۔ ریاستی حکومت اس واقعہ میں مرنے والوں کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گی۔ اس کی منظوری وزیر اعلیٰ ایکناتھ راؤ شندے نے دی ہے۔ وہیں اس واقعے کے بعد سولر ایکسپلوسیو کمپنی کے مین گیٹ پر مزدوروں کے اہل خانہ بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
پیر (25 نومبر)، سرمائی اجلاس کے پہلے دن، حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک…
شیوسینا شندے گروپ کے سربراہ ایکناتھ شندے نے مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے…
نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…
سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…