Road Accident in Maharashtra: مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں منگل کی رات دیر گئے ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس نے ایک ٹریکٹر اور ایک کار کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نےلاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ پارنیر تحصیل میں ہوئی ۔یہ حادثہ احمد نگر کلیان روڈ پر دھولی پوری فاٹا کے قریب صبح تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ گنے لے جانے والا ایک ٹریکٹر الٹ گیا اور دوسرا ٹریکٹر اس سے گنے اتارنے کے لیے لایا گیا۔ پارنیر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک کار کا ڈرائیور بھی اس دوران رک گیا تھا اور سامان اتارنے کے کام میں لوگوں کی مدد کررہاتھا۔اس دوران ٹریکٹر جیسے ہی سڑک پر مڑا ، وہاں سے ریاستی ٹرانسپورٹ کی ایک بس اس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ کی زد میں آنے سے مزدوروں سمیت چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…