اسپورٹس

Yashasvi Jaiswal and Asitha punished:میدان میں الجھنے پریشسوی جیسوال اوراسیتھا کوسزا،آئی سی سی نے میچ فیس کا25فیصد جرمانہ عائدکیا

نئی دہلی: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو کے سنگھالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہندوستانی بلے باز یشسوی جیسوال اور سری لنکا کے تیز گیند باز اسیتھا فرنانڈو کے درمیان میدان پر تلخ نوک جھونک دیکھنے کو ملی تھی۔ اس واقعے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ آئی سی سی نے یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنانڈو پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں کے کھاتے میں ایک، ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، جو کسی کھلاڑی، معاون عملے کے رکن، امپائر، میچ ریفری یا کسی دوسرے شخص کے ساتھ، بین الاقوامی میچ کے دوران، نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔

یشسوی کو آؤٹ کرنے کے بعد اسیتھا نے کیا تھا جارحانہ جشن

دراصل ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسیتھا فرنانڈو نے یشسوی جیسوال کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا تھا۔ اس دوران اسیتھا نے یشسوی سے کچھ کہا۔ یشسوی جب پویلین کی جانب واپس جارہے تھے تو اچانک پلٹ کر سری لنکائی گیند باز کی طرف بڑھے اور اس دوران ان کا ہیلمٹ اسیتھا سے ٹکرا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سری لنکا کے کپتان دھننجیا ڈی سلوا نے یشسوی کو وہاں سے الگ کردیا۔ اس واقعے نے میچ کے دوران کافی توجہ حاصل کی۔

یشسوی کے رویے پر ہوئی تنقید

دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد یشسوی جیسوال کے رویے پر کافی تنقید بھی ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ستانشو کوٹک نے بھی تسلیم کیا کہ یشسوی کو اسیتھا کے اتنے قریب نہیں جانا چاہیے تھا۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی جھڑپ کے دوران بعض اوقات حالات قابو سے باہر ہوجاتے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی یشسوی اپنی اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کرسکے۔ وہ 45 رنز بنانے کے بعد اسیتھا فرنانڈو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ پہلے ٹیسٹ میں بھی یشسوی کی کارکردگی خاص نہیں رہی تھی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 32 رنز بنائے تھے، جبکہ دوسری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔ دوسرے دن ٹی بریک تک ہندوستانی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 475 رنز بنالیے تھے۔ دھرو جوریل 95 رنز بناکر کریز پر موجود تھے اور سنچری کی جانب بڑھ رہے تھے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کی نظریں بڑی برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Bollywood Actress Sonakshi Sinha: سوناکشی سنہا کی فحش فرضی تصاویر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتاری، لیکن ملزم کو عدالت سے ملی راحت

سماعت کے دوران باندرہ پولیس نے ملزم کی تین دن کی پولیس حراست کی درخواست…

39 minutes ago

Sports News: روہت شرما کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، مسلسل چوتھی اننگز میں بھی فلاپ

سابق ہندوستانی کپتان کی اس مایوس کن کارکردگی نے ایک بار پھر 2027 کے ون…

1 hour ago

Two planes collide at Miami Airport: امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے میامی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرائے، ویڈیو وائرل

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور پائلٹوں…

2 hours ago

PM Modi to Visit the Philippines: پی ایم مودی جائیں گے فلپائن، دہلی میں ہوگا ایس سی او کے پہلے ’سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم‘ کا انعقاد

ہندوستان اور آسیان کے تعلقات کو وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے…

2 hours ago

India vs New Zealand: پانچواں ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم 209 رن بنائے، نیوزی لینڈ کے سینٹنر اور ڈفی نے حاصل کیں 3-3 وکٹیں

سیریز میں ہندوستانی ٹیم فی الحال 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ مقابلہ…

2 hours ago