اسپورٹس

WTC 2025-27 schedule announced: آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے شیڈول کا کیا اعلان، جانئے ٹیم انڈیا کا کب اور کس سے ہوگا میچ؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (WTC) 2025-27 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران نو ٹیموں کے درمیان کل 71 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس WTC کی شروعات 17 جون کو گال، سری لنکا میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگی۔

جنوبی افریقہ کے WTC 2023-25 کا ٹائٹل جیتنے کے ایک دن بعد ہی ICC نے WTC 2025-27 کے شیڈول کا اعلان کیا۔ اس میں نو ٹیموں کے درمیان 71 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 17 جون کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان گالے میں ہوگا۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اس بار سب سے زیادہ 22 میچز کھیلے گا، جبکہ انگلینڈ 21 میچز کھیلے گا۔ یہ دونوں ٹیمیں سال کے آخر میں ایشیز سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹیم انڈیا اپنی مہم کا آغاز 20 جون کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے کرے گی جو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

ٹیم انڈیا 18 ٹیسٹ میچز کھیلے گی

شبھمن گل کی قیادت میں ٹیم انڈیا WTC 2025-27 کے دوران کل 18 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ شروعات 20 جون سے انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے ہوگی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ وہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے دورے پر بھی ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

ٹیم انڈیا کا مکمل شیڈول:

انگلینڈ: 5 میچز

ویسٹ انڈیز: 2 میچز

جنوبی افریقہ: 2 میچز

آسٹریلیا: 5 میچز

سری لنکا: 2 میچز

نیوزی لینڈ: 2 میچز

آسٹریلیا سے بدلہ لینے کا موقع

WTC 2023-25 میں ٹیم انڈیا کو تیسرے مقام پر اکتفا کرنا پڑا تھا، لیکن اس بار زیادہ تر میچز گھر پر ہیں، اس لیے وہ ہر حال میں فتح حاصل کرنا چاہے گی۔ سب سے بڑی چیلنج آسٹریلیا کی ہے، جسے اس بار بھارت کا دورہ کرنا ہے۔ ٹیم انڈیا کے پاس پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز جیت کر پچھلی ہار کا بدلہ لینے کا موقع ہوگا۔

موجودہ چمپئن اکتوبر میں کھیلے گی پہلا میچ

موجودہ چمپئن جنوبی افریقہ اکتوبر سے اپنی مہم شروع کرے گی، وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقی شائقین کو ستمبر 2026 کا انتظار ہے، جب ان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز اپنے گھر میں کھیلے گی۔

سابقہ چمپئنس کھیلیں گے سب سے زیادہ میچ

WTC 2025-27 میں صرف انگلینڈ اور آسٹریلیا ہی ٹیم انڈیا سے زیادہ (5-5) میچز کھیلیں گے۔ آسٹریلیا کل 22 ٹیسٹ میچز، انگلینڈ 21، نیوزی لینڈ 16، ویسٹ انڈیز 14، جنوبی افریقہ 14، پاکستان 13، سری لنکا 12 اور بنگلہ دیش 12 میچز کھیلیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Amit Shah arrives in Vijayawada: وزیرداخلہ امت شاہ وجے واڑہ پہنچے، مرکزی وزیررام موہن نائیڈو نے کیا استقبال

اس سے قبل دن میں امت شاہ نے مہاراشٹر کے پونے میں بھارتیہ جین سنگھٹنا…

4 minutes ago

PM Modi Visits Manila: ’جو ملک ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کرے گا، وہ ترقی کرے گا‘، منیلا میں ہندوستانی برادری نے کی وزیر اعظم مودی کی تعریف

فلپائن میں مقیم ہندوستانی برادری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے منیلا دورے پر خوشی…

5 minutes ago

PM Modi meets Indian diaspora in Manila: وزیراعظم مودی نے منیلا میں ہندوستانی برادری سے کی ملاقات، ’’سیتا: دی رامائن ری وزیٹڈ‘‘ کی پیشکش کو سراہا

فلپائن ’’نیویگیٹنگ دی فیوچر‘‘ کے موضوع کے تحت 49ویں آسیان سربراہی اجلاس اور اس سے…

19 minutes ago