فائل فوٹو۔
اتوار کو حکام نے بتایا کہ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ایک کیمپ میں جھگڑے کے بعد بی ایس ایف کے ایک جوان نے مبینہ طور پر اپنے سینئر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 10.30 بجے دھولیان میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کیمپ میں پیش آیا۔
مرشدآباد میں تعینات تھی یونٹ
اطلاعات کے مطابق کانسٹیبل شیوم کمار مشرا نے گرما گرم بحث کے بعد اپنے سینئر ہیڈ کانسٹیبل رتن سنگھ شیکھاوت کو اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے گولی مار دی۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں فوجی بی ایس ایف کی ایک یونٹ میں تعینات تھے جو مرشد آباد میں حالیہ فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد علاقے میں تعینات تھی۔
بی ایس ایف نے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا
حکام نے بتایا کہ فور طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں بی ایس ایف کی طرف سے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے اور اس واقعے کے پیچھے اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ مقتول 56 سالہ شیکھاوت نے 1989 میں بی ایس ایف میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ فورس کی 119 بٹالین میں تعینات تھے۔ ان کا تعلق راجستھان کے جے پور سے تھا اور ان کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ وہیں ملزم شیوم کمار مشرا بھی اسی بٹالین کا حصہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…