بھارت ایکسپریس۔
India vs Pakistan World Cup 2023: عالمی کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے۔ اس میں ٹیم انڈیا کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے۔ یہ میچ چنئی میں 8 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے شیڈول جاری کرنے کے بعد ایک اور دلچسپ جانکاری فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔ آئی سی سی نے بتایا ہے کہ ہندوستان-پاکستان کے ساتھ ساتھ اور کون سے مقابلے دلچسپ ہوسکتے ہیں۔ آئی سی سی نے پانچ ایسے میچ منتخب کئے ہیں، جن سے متعلق کافی جوش دیکھا جاسکتا ہے۔
عالمی کپ 2023 میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے کا فینس کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ٹیم انڈیا نے پاکستان کو گزشتہ ونڈے عالمی کپ کے میچ میں بری طرح ہرایا تھا۔ ہندوستان نے عالمی کپ 2019 کے ایک مقابلے میں پاکستان کو 89 رنوں سے ہرایا تھا۔ ہندوستان نے یہ میچ ڈکورتھ لوئس ضابطے سے جیتا تھا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی کافی دلچسپ ہوسکتا ہے۔ گزشتہ عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے سپر اوور میں ہرایا تھا۔ اس بار بھی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو ٹکر دیتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔
ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان اب تک کئی دلچسپ میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ اب ایک بار پھر سے یہ دونوں ہی ٹیمیں میدان پر ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔ روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم کنگارو ٹیم کو چیلنج دینے میدان میں اترے گی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 13 اکتوبرکو میچ کھیلا جانا ہے۔ یہ مقابلہ بھی دلچسپ ہوسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے عالمی کپ 2019 میں صرف تین میچ جیتے تھے۔ تاہم اس بار وہ واپسی کرسکتی ہے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان 7 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا۔ دھرمشالہ میں کھیلے جانے والے اس میچ پر بھی سبھی کی نظریں مرکوز ہوں گی۔
ہندوستان بنام پاکستان، احمدآباد- 15 اکتوبر
انگلینڈ بنام نیوزی لینڈ، احمدآباد- 5 اکتوبر
ہندوستان بنام آسٹریلیا، چنئی- 8 اکتوبر
آسٹریلیا بنام جنوبی افریقہ، لکھنو- 13 اکتوبر
بنگلہ دیش بنام افغانستان، دھرمشالہ- 7 اکتوبر
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…