-بھارت ایکسپریس
Jaisalmer Lightning:مغربی راجستھان میں مانسون نے ستک دے دی ہے۔ لیکن کبھی کبھی بارش رحمت کی جگہ زخمت بھی ثابت ہوتی ہے ۔جیسے کہ راجستھان کے جیسلمیرمیں ایک خوفناک حادثہ پیش ہوا۔اس بارش کے دوران جیسلمیر ضلع کے نوکھا گاؤں سے 2 کلومیٹر دور ایک سنسان جگہ پر آسمانی بجلی گرنے سے(30 بھیڑیں اور 56 بکریاں ہلاک ) 86 جانور ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ پیر 26 جون کو شام 6.30 بجے کے قریب پیش آیا۔
جب موسلا دھار بارش کے بیچ میگھوالوں کی ڈھاڑی کیمپ روڈ کے پاس بھیڑ بکریاں پالنے والے (مویشی پالنے والے )عمر خان نے بارش سے خود او ر اپنے ریوڑ کو بچانے کے لئے ایک درخت کے نیچے جمع جاکر کھڑے ہوگئے تھے۔
یہ موسلا دھار بارش 30 سے 40 منٹ تک جاری رہی۔ اسی دوران اچانک آسمان سے بجلی اس درخت پر گری جہاں پرعمر خان اور اس کا ریوڑ تھا ۔ آسمانی بجلی گرنے سے عمر خان زور کے جھٹکے سے دور جاگرا، جب کے درخت کے نیچے اس کی بھیڑیں اور بکریاں ( ریوڑ )کی موت ہوگی ۔
پریشان عمر خان نے کیا کہا؟
عمر خان نے بتایا کہ وہ پیر 26 جون کی شام کو اپنے ریوڑکے ساتھ اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران تیز بارش شروع ہو گئی۔ عمر خان بارش سے بچنے کے لیے اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ درخت کے نیچے جا کر کھڑا ہو گئے۔ اچانک درخت پر آسمانی بجلی گری، عمر خان نے بتایا کہ مجھے اتنا زورکا جھٹکا لگا کہ میں درخت سے بہت دورجاگرا۔
آسمانی بجلی گرنے سے 86 بھیڑیں اور بکریاں کی موت
حالانکہ اس حادثے میں عمر خان کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے درخت کا تنا جل گیا اور درخت کے نیچے کھڑی 30 بھیڑیں اور 56 بکریاں کی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ کی اطلاع گاؤں والوں کو ملتے ہی گاؤں والوں کی بڑی بھیڑ موقع پر پہنچ گئی۔
گاؤں والوں نے انتظامیہ سے مدد کا مطالبہ کیا
بجلی گرنے سے ہونے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی نوخ تھانہ اور تحصیلدار اشوک کمار بھی موقع پر پہنچ گئے، اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ عمرخان کو بھیڑ بکریوں کے مرنے سے بہت بڑا معاشی نقصان ہوا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اعلیٰ حکام سے غریب مویشی پالنے والے عمر خان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…