اسپورٹس

World Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے احمدآباد کے اسپتالوں میں بیڈ بک کر رہے ہیں کرکٹ فینس، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

India vs Pakistan Ahmedabad World Cup 2023: عالمی کپ 2023 کا اس بار ہندوستان میں انعقاد ہونا ہے۔ ٹیم انڈیا اورپاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ احمدآباد میں منعقد ہوگا۔ اس کی وجہ سے فینس کافی پُرجوش نظرآرہے ہیں۔ اس میچ کی وجہ سے احمدآباد کے ہوٹلوں یں جگہ نہیں بچی ہے۔ اس سے متعلق ایک دلچسپ خبرسامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہندوستان-پاکستان میچ کی وجہ سے ہوٹل میں جگہ نہیں ہونے پر فینس اسپتال میں بیڈ بُک کر رہے ہیں۔

منی کنٹرول پر اس سے متعلق ایک خبر ہے۔ خبرکے مطابق، احمدآباد کے ایک اسپتال میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ لوگ فل باڈی چیک کروانے کے ساتھ ایک رات رکوانے کے لئے بیڈ بُک کروا رہے ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لوگ کسی بھی طرح کا اسپتال کا روم کڈ بُک کروانے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس لمیٹیڈ جگہ ہے۔ اس وجہ سے مریضوں کا دھیان رکھتے ہوئے بکنگ سے متعلق غوروخوض کر رہے ہیں۔

خبروں کے مطابق ڈاکٹر نے کہا، ”میرے پاس یو ایس اے سے ایک دوست نے اسپتال میں رکنے کے لئے پوچھ گچھ کی۔ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنا چاہتا ہے۔ وہ اسپتال میں میڈیکل کی سہولت لینا چاہتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:  Asia Cup 2023 Schedule: ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری، سری لنکا کے کینڈی میں ہندوستان-پاکستان کے درمیان دلچسپ مقابلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کئی طرح کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہوٹلوں میں ایک رات رکھنے کے لئے 10 گنا سے بھی زیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ ایک ہوٹل میں ایک رات رکنے کے لئے ایک ایک لاکھ تک روپئے لئے جا رہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ یہاں کل پانچ میچ کھیلے جانے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کے ساتھ ساتھ فائنل میں بھی کھیلا جائے گا۔ اس بار ورلڈ کپ کا فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago