اسپورٹس

World Badminton Championship:ورلڈبیڈمنٹن چیمپئن شپ،مینزسنگلزمیں ایلیکس لینیئربنے چیمپئن،ایک ہی دن فرانس کے نام دوگولڈمیڈل

نئی دہلی: بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 سے قبل فرانس کے نام ٹورنامنٹ کی تاریخ میں صرف دو برونز میڈل تھے، لیکن اتوار کا دن اس کے لیے تاریخی ثابت ہوا۔ فرانس نے ایک ہی دن اپنے کھاتے میں دو گولڈ میڈل شامل کر لیے۔ 21 سالہ ایلیکس لینیئر نے نئی دہلی میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کوڈائی ناروکا کو 21-11، 21-11 سے شکست دے کر بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا خطاب جیتنے والے پہلے فرانسیسی کھلاڑی بن گئے۔ یہ مقابلہ تقریباً 50 منٹ تک جاری رہا۔ اس جیت کے ساتھ فرانس نے ورلڈ چیمپئن شپ 2026 میں اپنا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس سے قبل اتوار کو تھوم گیکوئل اور ڈیل فین ڈیلرو نے مکسڈ ڈبلز میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی اور وہ ورلڈ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والی پہلی فرانسیسی جوڑی بنی تھی۔ فرانسیسی جوڑی نے ٹاپ سیڈ چین کے فینگ یان ژے اور ہوانگ ڈونگ پنگ کو 22-20، 19-21، 21-15 سے شکست دی تھی۔ تھوم اور ڈیل فین نے گزشتہ سال فرانس میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں برونز میڈل جیتا تھا۔ تقریباً 12 ماہ بعد اس جوڑی نے اپنے میڈل کا رنگ گولڈ میں تبدیل کر دیا۔ ان کی جیت نے مکسڈ ڈبلز میں ورلڈ چیمپئن شپ کا خطاب جیتنے والی کسی یورپی جوڑی کے لیے 17 سالہ انتظار بھی ختم کر دیا۔

ایک ہفتے میں انڈر ڈاگ سے عالمی چیمپئن تک کا سفر

صرف ایک ہفتے میں فرانسیسی بیڈمنٹن ٹیم انڈر ڈاگ کی حیثیت سے نکل کر عالمی سطح پر سب سے اوپر پہنچ گئی۔ قومی سنگلز کوچ کیسٹوٹیس نیویکَس کے لیے یہ کامیابی کسی کرشمے کا نتیجہ نہیں بلکہ سوچ میں تبدیلی اور اس یقین کا نتیجہ تھی کہ فرانسیسی شٹلرز کسی سے کم نہیں ہیں۔ جب کوچ سے کھلاڑیوں میں آنے والی ذہنی تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا تو نیویکَس نے آئی اے این ایس سے کہا، ’’یہ یقین کہ ہم یہاں کے ہیں اور یہ یقین کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔ ایلیکس کے ساتھ ہم پہلے ہی ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔ تھوم اور ڈیل فین نے بھی پہلے ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔ تو کیوں نہیں؟ ہم کیوں کم تر ہیں؟ ہم کم تر نہیں ہیں۔‘‘

ایشیائی طاقتوں کا اعتماد کے ساتھ مقابلہ

کھلاڑیوں کو پہلے ہی معلوم تھا کہ ریگولر ٹور پر کیسے کامیابی حاصل کرنی ہے، لیکن ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے اعتماد کے معاملے میں ایشیا کی ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کرنا ضروری تھا۔ کوچنگ ٹیم نے مومینٹم بنانے، مہارتوں کو بہتر کرنے اور کھلاڑیوں کو یہ یقین دلانے پر توجہ دی کہ وہ واقعی سب سے بڑے اسٹیج پر کامیابی کے حقدار ہیں۔ نیویکَس نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ اب یہ پورے ملک اور پورے بیڈمنٹن برادری کا یقین ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ ورلڈ چیمپئن بن کر وطن واپس آنے پر ان کی ٹیم کا استقبال کس طرح کیا جائے گا تو نیویکَس نے عاجزی سے کہا، ’’مجھے نہیں معلوم۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیں سرپرائز دیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نےآسام کے کازیرنگا حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، مہلوکین کے اہل خانہ سے کی تعزیت

وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت کے حوالے…

6 minutes ago

Attacks on Security Posts in Balochistan: بلوچستان میں پاکستانی سکیورٹی چوکیوں پر حملہ، داغے راکٹ اور ہوئی فائرنگ

بی ایل اے کے میڈیا ونگ ’حقّل‘ نے کچھ ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں…

11 minutes ago

Children’s Day Special: بچوں کے عالمی دن کے خصوصی موقع پر پشکلا سنگیت کیندرکا پیغام، سب کی زندگی کو موسیقی سے ہم آہنگ بنانا

پشکلا سنگیت کیندر کی طالبات کے یہ خیالات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں…

2 hours ago

Rahul Gandhi Arrives in Hyderabad: راہل گاندھی حیدرآباد پہنچے، گِگ ورکرس سے کریں گے ملاقات، ’بھارت سمٹ‘ کے اختتامی اجلاس سے بھی کریں گے خطاب

تلنگانہ حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی ’بھارت سمٹ‘ کو برازیل، ہنگری اور سربیا…

2 hours ago