اسپورٹس

Women’s World Cup Final: فائنل سے قبل جنوبی افریقی کپتان نے پیٹ کمنز کا دہرایا بیان

نوی ممبئی: خواتین ورلڈ کپ 2025 کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ڈی وائی پاتیل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جبکہ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ خطابی مقابلے سے قبل پریس کانفرنس میں جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارٹ نے مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل سے پہلے آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز بیان کو دہرایا۔

جب پریس کانفرنس میں لورا وولوارٹ سے پوچھا گیا کہ اسٹیڈیم میں 90 فیصد سے زیادہ بھارتی شائقین ہوں گے، ایسے میں مقامی حمایت نہ ہونے کی صورت میں ٹیم کیسے مقابلہ کرے گی؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’ہمیں امید ہے کہ ہم جیتنے میں کامیاب ہوں گے اور تمام تماشائیوں کو خاموش کر دیں گے۔‘‘

تماشائیوں کو خاموش کرانے والا یہی جملہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے 2023 کے مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل سے قبل کہا تھا، جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں کھیلا گیا تھا اور آسٹریلیا اس مقابلے میں چیمپئن بنی تھی۔

بھارتی ٹیم کو لورا وولوارٹ سے خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ نہ صرف شاندار ہے بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں زبردست فارم میں ہیں۔ وولوارٹ نے ٹورنامنٹ کے آٹھ میچوں میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 470 رنز بنائے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا اسکور 169 رنز ہے، جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بنا کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

2017 سے 2025 کے درمیان بھارت کے خلاف کھیلے گئے 21 میچوں کی 21 اننگز میں وولوارٹ نے ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں بناتے ہوئے 806 رنز اسکور کیے ہیں، اوسط 40.30 رہی ہے۔ بھارت کے خلاف ان کا سب سے بڑا اسکور ناٹ آؤٹ 135 رنز ہے۔ ان کی یہ شاندار فارم بھارت کے لیے یقینی طور پر فکر کا باعث ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago