قومی

The Association for Protection of Civil Rights (APCR): اے پی سی آر کا اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے سلسلے میں عوامی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائنز کا کیا آغاز

نئی دہلی: ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) سروے سے متعلق عوام کی مدد کے لیے مخصوص ہیلپ لائنز کا آغاز کیا ہے، تاکہ مختلف ریاستوں میں شہریوں کو ووٹر لسٹ کی نظرِ ثانی کے عمل میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

الیکشن کمیشن کا یہ ایس آئی آر عمل ووٹر لسٹ کی درستگی اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم مرحلہ ہے۔  عام شہریوں، خصوصاً پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر، اے پی سی آر نے یہ اہم قدم اٹھایا ہے تاکہ لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق کے تحت مکمل رہنمائی اور بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

اے پی سی آر کی جاری کردہ ان ہیلپ لائنز کے ذریعے  تنظیم کے رضاکار شہریوں کو درج ذیل امور میں مدد فراہم کریں گے:

ایس آئی آر فارم صحیح طریقے سے پُر کرنے میں رہنمائی

مطلوبہ دستاویزات سے متعلق شبہات کی وضاحت

بوُتھ لیول آفیسر (بی ایل او) سے رابطہ کرنے کے طریقے سے متعلق رہنمائی

یہ ہیلپ لائنز روزانہ صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک ایکٹیو رہیں گی، اور شہری درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:

📞 +91 99530 92298 | +91 95686 12393 | +91 92201 35155

یہ مہم فی الحال اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، گجرات سمیت اُن ریاستوں میں جاری ہے جہاں ایس آئی آر کا عمل چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ قدم عوامی بیداری کی غرض سے  شروع کیا گیا ہے۔ اے پی سی آر کی جانب سے دی جانے والی تمام معلومات الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سرکاری ذرائع اور عوامی دستاویزات پر مبنی ہیں۔ اے پی سی آر کسی فرد کے نام کے ووٹر فہرست میں شامل ہونے یا فارم بھرنے
کی ضمانت نہیں دیتا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

2 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

3 hours ago