اسپورٹس

Women’s World Cup final: خواتین عالمی کپ فائنل: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا، بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا کیا فیصلہ

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ تاریخی میچ اتوار کے روز ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم، نوی ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ نے بتایا کہ موسم اور میدان کی صورتحال نے ان کے فیصلے پر اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا: ’’ہم پہلے گیند بازی کریں گے۔ موسم میں تھوڑی نمی اور بارش کا امکان ہے، جس سے ابتدائی اوورز میں پچ پھسل سکتی ہے۔ ہم سیمی فائنل والی ہی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑا میچ ہے اور ہم پُرجوش ہیں کہ اتنے بڑے مجمع کے سامنے کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ ٹیم میں زبردست اعتماد ہے۔‘‘

ہرمن پریت کور بھی چاہتی تھیں پہلے بولنگ

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے بتایا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتی تھیں، کیونکہ فائنل سے قبل بادلوں سے ڈھکے آسمان کے سبب حالات بولرز کے لیے موزوں لگ رہے تھے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہتے تھے، لیکن اب کوشش ہوگی کہ ہم اچھی بیٹنگ کریں اور بڑا اسکور کھڑا کریں۔ مجھے نہیں لگتا کہ 5-6 اوورز کے بعد پچ میں زیادہ مدد رہے گی۔ ہم نے بھی سیمی فائنل والی ہی ٹیم برقرار رکھی ہے۔ دو دن آرام کا موقع ملا، سبھی کھلاڑی تازہ دم ہیں اور اس بڑے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

دونوں ٹیمیں غیر تبدیل شدہ الیون کے ساتھ میدان میں

بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں کامیابی دلانے والی اپنی اپنی الیون کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کی دوڑ میں ہیں۔ تاہم بھارت تیسری بار فائنل کھیل رہا ہےجبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے۔

بھارت ایکسپریس  اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Inauguration of a new campus in Itanagar: این ڈی آر ایف کی 12ویں بٹالین کا کیمپس پورے شمال مشرقی خطے کے لیے حفاظتی مرکز ہوگا: امت شاہ

ایٹا نگر میں نئے کیمپس کا افتتاح، آٹھوں شمال مشرقی ریاستوں کی ایس ڈی آر…

8 minutes ago

PM Modi Lucknow Speech: ’آپریشن سندور‘ میں دشمنوں کی نیند اڑانے والا برہموس میزائل اب اتر پردیش میں تیار ہو رہا ہے: وزیر اعظم مودی

لکھنؤ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ…

10 minutes ago

Ayesha’s Salute Wins Over Kerala CM: عائشہ کے سیلوٹ نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کا جیت لیا دل، دوبارہ ملاقات پر وی ڈی ستیشن نے ظاہر کی خوشی

عائشہ فاطمہ چیرانیلور کے الفاروقیہ ہائر سیکنڈری اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ ہے۔ وی…

14 minutes ago

Nepal PM India Visit: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ ہندوستان پہنچے، وزیر اعظم مودی سے ملاقات پر نظریں، کئی اہم امور پر ہو سکتی ہے بات چیت

دو روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے نیپال کے وزیر اعظم، رابطہ کاری، تجارت،…

43 minutes ago

Fire at Indonesia’s Candy Factory: انڈونیشیا: کینڈی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

حکام نے آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں ابھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی…

56 minutes ago