اسپورٹس

Women’s WC 2025: ’’ایسے مواقع بار بار نہیں آتے‘‘، ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 سے پہلے یوراج سنگھ نے خواتین کرکٹرز کو دیا اہم مشورہ

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں صرف 50 دن باقی رہ گئے ہیں، جو کہ بھارت کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر کرکٹ لیجنڈ یوراج سنگھ نے خواتین ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک شاندار موقع ہے اور ٹیم کو خود پر اعتماد رکھنا ہوگا۔ یوراج سنگھ نے کہا کہ ’’میرے خیال میں 50 اوورز کا ورلڈ کپ ہی اصل ورلڈ کپ ہے۔ یہ بھارت میں ہو رہا ہے، اس لیے سب کو بہت پُرجوش ہونا چاہیے۔ ایسے مواقع بار بار نہیں آتے۔ یہ تاریخ رقم کرنے کا ایک شاندار موقع ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ابتدا سے ہی یہ سمجھا جائے کہ ہم جیت جائیں گے۔‘‘

یوراج نے مزید کہا کہ جس طرح ماضی میں شائقین مرد کھلاڑیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ خواتین ٹیم کا بھی اسی جوش و جذبے سے ساتھ دیں۔ انھوں نے کہا ’’ہم مرد ٹیم کو سپورٹ کرتے آئے ہیں، اب وقت ہے کہ ہم لڑکیوں کو بھی اتنا ہی سپورٹ کریں۔‘‘ یوراج نے ورلڈ کپ میں دباؤ کا بھی ذکر کیا اور کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مداحوں کی توقعات کے دباؤ سے نہ گھبرائیں بلکہ خود پر اعتماد رکھیں۔ یوراج نے کہا ’’جب آپ میدان میں اتریں، تو آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ آپ ہی وہ کھلاڑی ہیں جو اس لمحے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ خود پر یقین سب سے بڑی طاقت ہے۔‘‘

متھالی راج نے بھی بڑھایا ٹیم کا حوصلہ

دریں اثنا بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان متھالی راج نے ہندوستان میں ویمنز کرکٹ کے سفر اور اس کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’2006 میں بی سی سی آئی کے تحت آنا ہمارے لیے بہت بڑا لمحہ تھا۔ اس سے ڈومیسٹک ڈھانچہ بہتر ہوا، مالی مسائل کم ہوئے اور اب کھلاڑیوں کو مستقل کرکٹ کھیلنے کو ملتی ہے۔ 2009 کے T20 ورلڈ کپ میں میرے والد نے پہلی بار مجھے ٹی وی پر کھیلتے دیکھا۔ اس سے پہلے ویمنز کرکٹ کو اتنی کوریج نہیں ملتی تھی۔‘‘ متھالی نے مزید بتایا کہ 2017 میں جب خواتین ورلڈ کپ کو پروموشن ملی، تو انھیں اندازہ ہوا کہ ویمنز کرکٹ واقعی اب ایک بڑے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے شروع ہوگا اور افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

6 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

7 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

7 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

8 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

8 hours ago