اسپورٹس

Women world cup 2025: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخی جیت پر بالی ووڈ میں خوشی کی لہر، کرینہ سے لے کر سنیل شیٹی تک نے کیا مسرت  کا اظہار

جمعرات کی رات بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب رقم ہو گیا۔ وجہ تھی بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا پر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شاندار جیت۔ جیسے ہی ٹیم انڈیا نے یہ میچ اپنے نام کیا، پورا ملک جشن میں ڈوب گیا۔ سوشل میڈیا سے لے کر سڑکوں تک ہر جگہ صرف ’’ٹیم انڈیا، ٹیم انڈیا‘‘ کی گونج سنائی دی۔اس پرمسرت موقع پر بالی ووڈ اور ساؤتھ سنیما کے ستارے بھی پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے دل کھول کر ٹیم انڈیا کی ستائش کی اور جیت کا جشن منایا۔

کرینہ کپور بنیں اسٹیڈیم کی سب سے بڑی فین

اداکارہ کرینہ کپور خان اس میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ وہ یونیسیف کی دعوت پر میچ دیکھنے پہنچی تھیں اور پورے دل سے ٹیم انڈیا کی حوصلہ افزائی کر رہی تھیں۔ جیت کے بعد کرینہ نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’جیسا کہ میں نے کہا تھا، لڑکیاں سب کچھ کر سکتی ہیں! اپنے حوصلے اور ہمت سے انہوں نے یہ ثابت کر دیا۔ شاباش ٹیم انڈیا، اب فائنل کی باری ہے میری لڑکیوں!‘‘ کرینہ نے ٹیم کی اسٹار کھلاڑی جیمائما روڈریگز کی بھی تعریف کی، جن کی شاندار بلے بازی نے ٹیم انڈیا کو جیت دلائی۔

سنیل شیٹی بولے – ’’یہ تو جادو تھا!‘‘

بالی ووڈ کے ’انّا‘ سنیل شیٹی کا کرکٹ سے گہرا تعلق ہے۔ ان کے داماد کے ایل راہل ٹیم انڈیا کا حصہ ہیں، اسی لیے کرکٹ ان کے دل کے بہت نزدیک ہے۔خواتین ٹیم کی جیت پر انہوں نے ایکس  پر بھی لکھا – ’’339 رنز، وہ بھی آسٹریلیا کے خلاف! بڑا اسکور تھا، مگر ہمارے اعتماد نے کمال کر دکھایا۔ جیمائما کی ناقابلِ شکست سنچری اور ٹیم انڈیا کا بے خوف تعاقب بس جادوئی تھا۔ ٹیم انڈیا اب فائنل میں فائر اور یقین کے ساتھ اترے گی۔‘‘

رشبھ شیٹی نے کہا – ’’بھارت کے لیے فخر کا لمحہ‘‘

‘کانتارا’ کے مشہور اداکار رشبھ شیٹی نے بھی اس جیت کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا – ’’بھارت کے لیے کتنا شاندار لمحہ ہے! ہماری خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میدان پر ان کی یکجہتی، صلاحیت اور جذبہ دیکھنے کے قابل تھا۔ جیمائما روڈریگز، آپ کی سنچری لاجواب تھی!‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…

45 minutes ago

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

2 hours ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

3 hours ago