بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان
شاہ رخ خان اپنی ساٹھویں سالگرہ علی باغ میں منانے جا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ اپنے برتھ ڈے سے پہلے شاہ رخ نے اپنے فینز کے ساتھ ایک دلچسپ سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم ‘کنگ’ کے حوالے سے کئی سوالوں کے جوابات دیے۔ اس سیشن میں شاہ رخ نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں مداحوں سے بات کی۔
’اب سب کُھلّا چھوڑ دو‘
ایک فین نے پوچھا، ’’پٹھان میں آپ نے کہا تھا کرسی کی پیٹی باندھ لو، جوان میں کہا بینڈیج باندھ لو، اب ‘کنگ’ میں کیا کرنا ہے؟‘‘اس پر شاہ رخ نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’’اب سب کُھلّا چھوڑ دو۔‘‘
سہانا خان بھی نظر آئیں گی
فلم ‘کنگ’ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں اور اس میں شاہ رخ کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان بھی نظر آئیں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب باپ بیٹی ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔ فلم میں ابھیشیک بچن، دیپیکا پادوکون، ارشد وارثی، راگھو جوئیل، رانی مکھرجی، انل کپور اور جیکی شروف جیسے نامور فنکار بھی شامل ہیں۔
مداحوں کے لیے یہ ایک بڑا سرپرائز ہونے والا ہے
شاہ رخ کے مداحوں کے لیے یہ ایک بڑا سرپرائز ہونے والا ہے کیونکہ ان کی فلم ‘کنگ’ کا پہلا لک اب تک جاری نہیں ہوا ہے، لیکن ممکن ہے کہ شاہ رخ کے برتھ ڈے پر اس فلم کا فسٹ لک ریلیز کیا جائے۔اسی سیشن کے دوران ایک فین نے پوچھا، ’’شاہ رخ سر، لڑکیوں کو خوش کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟‘‘ تو شاہ رخ نے ہنستے ہوئے کہا، ’’میرا گانا ٹرائی کرو۔‘‘ ان کا یہ جواب سن کر مداحوں نے سوشل میڈیا پر زبردست ردِعمل دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…