اسپورٹس

T20 World Cup 2026: ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے فیصلے پر پاکستان کا یوٹرن؟وزیراعظم شہباز شریف نے توڑی خاموشی

پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر جاری قیاس آرائیوں کے درمیان وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلی بار کھل کر اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان 15 فروری کو ہونے والے بھارت-پاکستان میچ کے بائیکاٹ پر یوٹرن لے سکتا ہے، تاہم وزیرِ اعظم کے تازہ بیان کے بعد ان تمام قیاس آرائیوں پر تقریباً فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔گزشتہ اتوار کو پاکستانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ تو لے گی، لیکن 15 فروری کو سری لنکا میں ہونے والا بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔ اس اعلان کے بعد مختلف رپورٹس سامنے آئیں، جن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے انتخابات کے تناظر میں کیا گیا ہے اور 12 فروری کے بعد اس میں تبدیلی ممکن ہے۔ ساتھ ہی یہ دعوے بھی کیے گئے کہ آئی سی سی متبادل راستوں پر غور کر رہی ہے اور پسِ پردہ بات چیت جاری ہے۔

 قابل ذکر بات یہ ہےکہ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے پر بالکل واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق  وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا، ’’ہم نے ٹی20 ورلڈ کپ کے بارے میں صاف فیصلہ کیا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ تمام پہلوؤں پر غور اور محتاط تجزیے کے بعد کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے ایک طرف اس بائیکاٹ کو درست قرار دیا، تو دوسری جانب یہ بھی کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کو پاکستان کے مفاد میں ’’صحیح فیصلہ‘‘ قرار دیا۔ ان کے اس بیان کو کئی حلقوں میں ایک تضاد کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واضح کیا تھا کہ پاکستان ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے لیے میدان میں نہیں اترے گی، تاہم اس کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔ بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان نے یہ قدم بنگلہ دیش کی حمایت میں اٹھایا، جس نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے میچز بھارت سے باہر کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے شیڈول میں تبدیلی سے انکار کے بعد بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔

ادھر آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان حکومت کے اعلان سے آگاہ ہے، جس میں قومی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں محدود شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اب پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ اطلاع کی منتظر ہے، جس کے بعد ہی آئندہ کارروائی طے کی جائے گی۔پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارت کا دورۂ کولمبو طے ہے۔ بھارتی ٹیم 15 فروری کو شیڈول میچ کے لیے کولمبو پہنچے گی اور میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں بھی شرکت کرے گی۔ اگر پاکستان کی ٹیم ٹاس کے لیے میدان میں نہیں آتی تو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی موجودگی میں ریفری بھارت کو واک اوور دے گا اور بھارت کے حصے میں دو پوائنٹس آ جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

11 minutes ago

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

48 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago