قومی

Fire at Sugar Factory in Vijayapura, Karnataka: کرناٹک کے وجے پورہ کی شوگر مل میں خوف ناک آگ،علاقے میں افراتفری، کوئی جانی نقصان نہیں

نئی دہلی :کرناٹک کے وجے پورہ ضلع کے چڈچن تعلقہ میں واقع ہوینال گاؤں کی ایک شوگر مل میں گزشتہ شام اچانک خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مل کے اطراف افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ قابل ذکر بات یہ رہی کہ اس حادثے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔عینی شاہدین کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شوگر مل کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث دور دور تک دھوئیں کے بادل نظر آنے لگے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا، ورنہ نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ یا تکنیکی خرابی کو ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  حتمی طور پر کچھ کہنا تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہیں اور علاقے میں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔ شوگر مل میں ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد احتیاطی طور پر مل کے احاطے کو خالی کرا لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور حکام کے ساتھ تعاون کریں، جبکہ مل انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

3 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

45 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

55 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago