اسپورٹس

IND vs WI: وسیم جعفر نے پہلے ون ڈے کے لیے انڈین الیون کا کیا انتخاب، سنجو سیمسن اور ایشان کشن میں سے اس کھلاڑی کو دی جگہ

IND vs WI: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے میچ آج یعنی 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ وسیم جعفر نے ون ڈے میں بھارت کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی اس بارے میں اپنی رائے دی ہے۔ سابق کرکٹر نے ٹویٹ کرکے اپنی پسند کے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو پہلے ون ڈے میں انڈین الیون کے لیے بہترین ہیں۔ جعفر نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایشان کشن کو نہیں بلکہ سنجو سیمسن کو وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹر نے سوریہ کمار یادو کو بھی جگہ دی ہے۔

وسیم نے روہت شرما اور گل کو اوپنرز کے طور پر شامل کیا ہے جب کہ وراٹ کوہلی کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر جعفر نے سنجو سیمسن کا انتخاب کیا ہے۔ جعفر نے سوریہ کو نمبر 5 پر تو ہاردک کو نمبر 6 نمبر پر رکھا ہے۔ وسیم جعفر نے سوریہ کو بطور فنشر پلیئنگ الیون میں جگہ دی ہے۔

وسیم نے جڈیجہ کو آل راؤنڈر کے طور پر ہاردک کے ساتھ پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ سابق بلے باز نے چہل کو اسپنر کے طور پر نہیں بلکہ کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل کو اپنی پسند بتایا ہے۔ ساتھ ہی فاسٹ باؤلنگ میں وسیم کا انتخاب عمران ملک اور محمد سراج رہے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 3 میچز کھیلنے ہیں۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچوں کی T20 سیریز کھیلے گی۔ یہ ون ڈے سیریز ہندوستانی ٹیم کے لیے بہت اہم ہوگی۔ کپتان روہت ایسے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیں گے جو آنے والے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ممکنہ کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs WI ODI: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے139 ون ڈے، جانیں کون کس پر غالب؟

ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم- روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، رتوراج گائیکواڑ، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شاردل ٹھاکر، رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل، یوزویندرچہل،کلدیپ یادو، جئے دیو انادکٹ، محمد سراج، عمران ملک، مکیش کمار

ون ڈے سیریز کا شیڈول

پہلا ون ڈے – 27 جولائی – کینسنگٹن اوول، بارباڈوس، وقت – شام 7 بجے

دوسرا ون ڈے – 29 جولائی – کینسنگٹن اوول، بارباڈوس – شام 7 بجے

تیسرا ون ڈے – یکم اگست – برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ترینیداد – شام 7 بجے سے

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago