اسپورٹس

IND vs PAK, Asia Cup 2025: صرف چیمپئنز کو یاد رکھا جاتا ہے، ٹرافی کی تصویر کو نہیں-سوریا کمار ، پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ملی شکست

بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ) نومبر میں آئی سی سی کی اگلی میٹنگ میں ایشیائی کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے خلاف سخت احتجاج درج کرے گا۔نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے دبئی میں ان سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کے بعد چیمپئن ٹیم کو ٹرافی دی ہی نہیں۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائکیا نے بھارتی ٹیم کے اس فیصلے کو جائز قرار دیا اور کہا کہ بھارتی ٹیم ایسے کسی شخص سے ٹرافی نہیں لے سکتی جو ملک کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہو۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت نے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

محسن نقوی نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں، بلکہ وہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں۔
دیوجیت سائکیا نے کہا:”جہاں تک ٹرافی دینے کا تعلق ہے، بھارت ایسے شخص سے ٹرافی نہیں لے سکتا جو ہمارے ملک کے خلاف جنگ میں ملوث ہو۔”

انہوں نے مزید کہا:”ہم نے ان سے ٹرافی لینے سے انکار ضرور کیا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ٹرافی اور تمغے اپنے ہوٹل لے جائیں۔
یہ رویہ ناقابلِ قبول، بچگانہ ہے اور ہم نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں اس کے خلاف سخت احتجاج درج کرائیں گے۔”

کپتان سوریا کمار یادو نے کیا کہا؟

کپتان سوریا کمار یادو نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:”جیتنے والی ٹیم کو یاد رکھا جاتا ہے، نہ کہ ٹرافی کو۔”

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا:”میں نے آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی نہ دی جائے،لیکن میرے لیے میرے کھلاڑی اور معاون عملہ ہی اصل ٹرافی ہیں۔”

بھارتی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔انہوں نے پاکستان کے خلاف تین میچ کھیلے اور تینوں میں فتح حاصل کی۔

بعد میں سوریا کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا:”میچ مکمل ہونے کے بعد صرف چیمپیئنز کو یاد رکھا جاتا ہے، ٹرافی کی تصویر کو نہیں۔”

ٹرافی لینے سے انکار کے بارے میں انہوں نے کہا:”یہ فیصلہ ہم نے میدان میں ہی خود لیا۔ کسی نے ہمیں ایسا کرنے کو نہیں کہا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: آرادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود ورکنگ پریذیڈنٹ مقرر

2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…

3 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

13 minutes ago