آئی پی ایل کا 19واں میچ اس ہفتہ کو کھیلا گیا۔ یہ میچ راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا گیاتھا۔ اس ایک میچ میں دو سنچریاں اسکور کی گئیں۔ ایک طرف وراٹ کوہلی نے سنچری بنائی تو دوسری طرف جوس بٹلر نے سنچری اسکور کی۔ ان دو سنچریوں کے علاوہ وراٹ کوہلی کے ایک فین (شائقین )کے بھی چرچےہورہے ہیں۔ جس میں اس فین نے ایک عجیب و غریب واقعہ انجام دیا ۔
میچ کے آغاز میں وراٹ کوہلی کی ایک خاتون فین نے راجستھان رائلز کی جرسی پہن رکھی تھی۔ لیکن جب وراٹ کوہلی نے سنچری اسکور کی تو ایسا لگا کہ وہ لڑکی بھی ان کی فین ہوگئی۔ جی ہاں، آپ نے اسے صحیح پڑھا! میچ کے دوران لڑکی کو اپنی آر آر جرسی پر رائل چیلنجرز بنگلور کی جرسی پہنے دیکھا گیا۔ تبصرہ نگار نے بھی اس فین کے خوب مزے لئے ۔ اب اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
میچ میں ریکارڈز کی بارش ہوئی
آئی پی ایل کے 19ویں میچ میں کئی ریکارڈ بنائے اور ٹوٹ گئے۔ جس میں سے ایک ریکارڈ یہ بھی بنا کہ ایک ہی میچ میں دو سنچریاں بنیں۔ وراٹ کوہلی نے سنچری بنائی۔ تو جوس بٹلر نے دوسری وکٹ لی۔ بٹلر آئی پی ایل میں آر آر کے لیے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس کے ساتھ جوش بٹلر اپنے 100ویں میچ میں سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ وراٹ کوہلی سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل کی سب سے سست سنچری بنائی۔ وراٹ کوہلی سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
بٹلر کی سنچری نے وراٹ کوہلی کی سنچری پر بھاری ثابت ہوا
وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل کے 19ویں میچ میں سنچری بنائی۔ اس میچ میں آر سی بی نے 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ اس کے بعد جوس بٹلر نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کی۔ جواب میں آر آر نے 19.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…