اسپورٹس

Wasim Akram: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویڈیو میں عمران خان کو نہیں  رکھنے پر تنازع، وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ  سے اس ویڈیو کو ہٹانے اور شائقین سے معافی مانگنے کوکہا

Wasim Akram: پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو پر تنازع شروع ہوگیا۔ پاک میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور کرکٹر عمران خان کی کامیابیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کرکٹ کے تجربہ کار اور شائقین اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ لوگوں نے پی سی بی سے یہ ویڈیو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

کرکٹ کے تجربہ کار اور شائقین اس پر تنقید کر رہے ہیں

درحقیقت پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی نے ملک کو مبارکباد دینے کے لیے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔ جس کا آغاز بانی پاکستان محمد علی جناح کے ایک بیان سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ کے یادگار لمحات دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں جاوید میانداد کے شارجہ میں 1986 کے تاریخی چھکے، 1992 کے ورلڈ کپ، 2000 اور 2012 کے ایشیا کپ کی جیت اور 2009 کے T20 ورلڈ کپ کے یادگار لمحات کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم کی کامیابیوں کا تذکرہ ہے تاہم عمران خان کی 1992 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم غائب ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی ٹرینڈ کرنے لگی۔ لوگوں نے عمران خان کی کامیابیوں کو شیئر کرنا شروع کر دیا اور اپنا غصہ پی سی بی پر نکالا۔ یوزرس کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کرکٹ پر بات کرنا بے معنی ہے جب کہ کچھ یوزرس نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

وسیم اکرم نے بورڈ سے اس ویڈیو کو ہٹانے اور شائقین سے معافی مانگنے کو کہا

پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود نے پی سی بی سے ویڈیو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گریبان میں  جھانکنا ہوگا کہ ہم اپنے ہیروز کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ سیاست دان عمران خان سے آپ کو ہزار اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن بطور کھلاڑی اور کپتان ان کی شراکت کو نظر انداز نہ کریں۔ دوسری جانب اپنے دور کے لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اس ویڈیو کو ہٹانے اور شائقین سے معافی مانگنے کوکہا ہے، جس میں 1982 کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کے بغیر پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ عمران خان جا چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago