-بھارت ایکسپریس
انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ اسٹارآل راؤنڈر واشنگٹن سندرآئی پی ایل 16 کے باقی بچے میچوں کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے ٹوئٹ کرکے واشنگٹن سندر کے باہر ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ ہیمسٹرینگ انجری کی وجہ سے واشنگٹن سندر آئی پی ایل 16 کے باقی بچے ہوئے مقابلے نہیں کھیل پائیں گے۔ حیدرآباد کی طرف سے حالانکہ واشنگٹن سندر کی جگہ پر متبادل (ریپلیسمنٹ) کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
واشنگٹن سندر حالانکہ آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں ابھی تک بلے اورگیند کے ساتھ مؤثر ثابت نہیں ہو رہے تھے۔ سندرنے آئی پی ایل 16 میں کھیلے گئے 7 میچوں کی پانچ اننگوں میں 15 کی اوسط اور 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے 60 رن ہی بنائے۔ اس دوران واشنگٹن سندر کا بہترین اسکورناٹ آؤٹ 24 رن رہا۔
گیند کے ساتھ بھی واشنگٹن سندر نے اس سیزن میں بے حد ہی مایوس کن کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے اس سیزن میں 7 میچوں میں 17.4 اوور گیند بازی کرتے ہوئے محض 3 وکٹ حاصل کئے تھے۔ غور کرنے والی بات ہے کہ واشنگٹن سندر کو ایک ہی میچ میں تین وکٹ حاصل ہوئے، جبکہ باقی 6 میچوں میں وہ کوئی اوروکٹ لینے میں کامیاب نہیں رہے۔
سن رائزرس کو محسوس ہوگی کمی
حالانکہ واشنگٹن سندر کے نہیں کھیلنے کی وجہ سے سن رائزرس حیدرآباد کو مڈل آرڈر میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔ اتنا ہی نہیں جیسے جیسے ٹورنا منٹ آگے بڑھتا جائے گا، پچیں اسپنروں کے لئے زیادہ مددگار ہوتی جائیں گی۔ ایسے میں واشنگٹن سندر کا نہیں ہونا حیدرآباد کے لئے بہت بڑا جھٹکا ہے۔ واضح ہرے کہ اس سیزن میں بڑے کھلاڑیوں پر داؤں لگانے کے باوجود سن رائزرس حیدرآباد کی کارکردگی بے حد ہی مایوس کن رہی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کو اب تک کھیلے گئے 7 میں سے صرف دو میچوں میں ہی جیت ملی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد فی الحال 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں 9ویں مقام پر موجود ہے اور اس کے پلے آف میں پہنچنے کا امکان بے حد ہی کم ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…