بھارت ایکسپریس۔
VVS Laxman And Gautam Gambhir: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ سے متعلق ان دنوں بحث تیزہیں۔ ٹیم انڈیا ان دنوں ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کھیل رہی ہے۔ اس ورلڈ کپ کے بعد ٹیم انڈیا کے موجودہ چیف کوچ راہل دراوڑکی مدت کارختم ہوجائے گی۔ راہل دراوڑکے بعد کون ہندوستانی ٹیم کا کوچ بنے گا؟ اس بات سے متعلق ابھی کوئی باضابطہ جانکاری توسامنے نہیں آئی ہے، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق توگوتم گمبھیرکا چیف کوچ بننا طے ہے، لیکن اب سامنے آئی جانکاری حیران کن ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گوتم گمبھیرسے پہلے وی وی ایس لکشمن ٹیم انڈیا کے چیف کوچ بنیں گے۔
واضح رہے کہ ٹیم انڈیا ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد 5 میچوں کی ٹی-20 سیریزکے لئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، اس دورے پرٹیم انڈیا کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے چیف وی وی ایس لکشمن جاسکتے ہیں۔ اگرگوتم گمبھیرٹیم انڈیا کے کوچ بنتے ہیں، تووہ زمبابوے دورے پرٹیم انڈیا کے ساتھ جائیں گے۔ حالانکہ ابھی اس بارے میں کوئی باضابطہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے نیوزایجنسی کوبتایا، “اس بات کا امکان ہے کہ وی وی ایس لکشمن این سی اے کے کچھ کوچ کے ساتھ زمبابوے جائیں گے۔ جب بھی راہل دراوڑاورپہلی ٹیم کے کوچ نے اپنی مدت کارکے دوران بریک لیا، تب وی وی ایس لکشمن اوران کی ٹیم ہمیشہ آگے آئی۔”
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کا سپر-8 میں جیت کے ساتھ آغاز، سوریہ کمار-جسپریت بمراہ رہے ہیرو، افغانستان کو 47 رنوں سے روندا
سری لنکا دورے سے ٹیم انڈیا کے ساتھ جڑسکیں گے گوتم گمبھیر
اگرگوتم گمبھیرٹیم انڈیا کے چیف کوچ بنتے ہیں تووہ سری لنکا دورے سے ٹیم انڈیا کے ساتھ جڑسکیں گے۔ زمبابوے دورے کے بعد ہندوستانی ٹیم تین میچوں کی ٹی-20 اورتین میچوں کی ونڈے سیریزکے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس دورے پرکون ٹیم انڈیا کا چیف کوچ کے طورپرنظرآتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…