اسپورٹس

Ram Mandir Pran Pratishtha: وریندر سہواگ نے شیئر کی رام للا کی تصویر، میں جذباتی اور خوش ہوں

Ram Mandir Pran Pratishtha: ایودھیا میں رام للا پران پرتشٹھا ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس پروگرام کے لیے ایودھیا میں ہیں۔ ان کے ساتھ ملک کی تمام مشہورشخصیات ایودھیا پہنچ چکی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پر رام للا کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں جذباتی ہوں۔ رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب میں کرکٹ کی دنیا کی کئی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

سہواگ نے X پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں رام للا کی تصویریں ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں جذباتی ہوں، خوش ہوں،باوقارہوں، مطمئن ہوں،بس رممیا ہوں،سیاور رام چندر جی کے جئے ۔ سہواگ کی اس پوسٹ کو
بہت کم وقت میں 24 ہزار سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بہت سے مداحوں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
متھالی  راج سے پوچھا گیا کہ وہ اس پروگرام میں آنے کے بعد کیسا محسوس کرتی ہیں

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے جب متھالی  راج سے پوچھا گیا کہ وہ اس پروگرام میں آنے کے بعد کیسا محسوس کرتی ہیں۔تو انہوں نے کہا، ‘میں بھی وہی احساس محسوس کر رہی ہوں جو دوسرے مذہبی مقامات پر جاتے ہوئے محسوس کرتی ہوں۔ ہم ایک عرصے سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔ یہ ایک اہم لمحہ ہے، جشن  کا ماحول ہے  ۔ میں یہاں آکر اور اس تہوار کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:تیجسوی یادو کی عرضی پر سماعت 29 جنوری تک ملتوی، عدالت نے پوچھا- جب انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا ہے تو پھر کیس کیوں جاری رہے؟

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ کی دنیا کی کئی مشہورشخصیات ایودھیا پہنچ چکی ہیں۔ گلوکار سونو نگم اورشنکرمہادیون نے بھجن گائے۔ انورادھا پوڈوال بھی اس پروگرام میں موجود تھیں۔ مدھور بھنڈارکر ، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن بھی رام مندر احاطے میں موجود ہیں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

47 minutes ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

2 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

4 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

5 hours ago