بھارت ایکسپریس۔
Virat Kohli’s Pakistani Female Fan: وراٹ کوہلی کو پوری دنیا کے لوگ پسند کرتے ہیں۔ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی وراٹ کوہلی کے کافی فینس ہیں۔ گزشتہ 2 ستمبرکو ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں، لیکن بارش کے سبب میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ اس میچ کے بعد ایک پاکستانی لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جو خود کو وراٹ کوہلی کا فین بتا رہی ہے۔ فین نے یہ بھی کہا کہ پڑوسیوں سے پیار کرنا بری بات نہیں۔
وائرل ویڈیو میں کنگ کوہلی کی پاکستانی فینس کہتی ہے، ”وراٹ کوہلی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔“ اس کے بعد خاتون فین سے پوچھا گیا کہ آپ کس کو سپورٹ کر رہی ہیں؟ اس کے جواب میں فین نے کہا، ”میں پاکستان کو بھی سپورٹ کر رہی ہوں۔“ خاتون نے اپنے دونوں گالوں پرہندوستان اور پاکستان کے جھنڈے کو دکھاتے ہوئے کہا، ”یہ پاکستان اور یہ انڈیا۔“ خاتون فین نے یہ بھی بتایا کہ وہ صرف وراٹ کے لئے میچ دیکھنے آئی تھیں اور وہ کوہلی کی سنچری کی امید کر رہی تھیں۔
’پڑوسیوں سے پیار کرنا بری بات نہیں‘
وہیں پاکستانی خاتون فین نے اپنی ایک بات سے سبھی کا دل جیت لیا۔ دونوں کوسپورٹ کرنے کی بات سے متعلق فین نے کہا، ”پڑوسیوں سے پیارکرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔“ خاتون کے اس جواب نے سبھی کا دل جیت لیا۔ خاتون فین نے ویڈیومیں یہ بھی بتایا کہ کوہلی کی سنچری نہ دیکھ کران کا دل ٹوٹ گیا۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کوبابراعظم سے اوپر رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: India vs Pakistan in Asia Cup 2023: بارش کی وجہ ہندوستان-پاکستان میچ منسوخ، سپر-4 میں پہنچی پاکستانی ٹیم، ہندوستان مشکل میں
منسوخ ہوگیا تھا ہندوستان-پاکستان کا بڑا مقابلہ
واضح رہے کہ ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں گزشتہ 2 ستمبرکومیدان پرآمنے سامنے تھیں۔ دونوں کے درمیان مقابلہ پلّے کل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا۔ میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیتا اوربلے بازی کرتے ہوئے 48.5 اوورمیں 266 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی، لیکن پھربارش کے سبب دوسری اننگ نہیں کھیلی جاسکتی ہے اورمیچ منسوخ ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…