اسپورٹس

Virat Kohli Record: وراٹ کوہلی نے سچن تندولکر کی برابری کی ،سالگرہ پر ونڈے کیرئیر میں 49 ویں سنچری بنائی

ورلڈ کپ 2023 میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن گارڈن، کولکتہ میں اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کے ‘کنگ’وراٹ کوہلی نے کرکٹ کے ‘بھگوان’ سچن تندولکر کے  ریکارڈ کی برابر کی۔ وراٹ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 49ویں سنچری اسکور کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سچن تندولکر کی 49 ون ڈے سنچریوں کی بھی برابری کر لی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ آج وراٹ کوہلی کوہلی کی سالگرہ بھی ہے اور اس اہم دن پر سنچری بنا کر وہ اپنی سالگرہ پر سنچری بنانے والے منتخب بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ وراٹ کوہلی نے آج شروع سے ہی شاندار اننگز کھیلی تھی اور کولکتہ کی مشکل پچ پر سست شروعات کی تھی۔ انہوں نے ضرورت پڑنے پر گیند کو سمجھ کر ہی بڑے شاٹس کھیلے۔ نتیجہ یہ ہے کہ وراٹ کوہلی نے 121 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ حالانکہ اس میں رنز کم اور گیندیں زیادہ ہیں لیکن خاص بات یہ ہے کہ کولکتہ کی پچ بلے بازی کے لیے کافی چیلنجنگ تھی۔

کم اننگز میں سچن سے زیادہ ون ڈے سنچریاں

قابل ذکر ہے کہ سچن تندولکر نے 49 ون ڈے سنچریاں بنانے کے لیے کل 452 اننگز کھیلی تھیں لیکن وراٹ کوہلی کو یہ کارنامہ انجام دینے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ وراٹ کوہلی نے صرف 277 اننگز کھیل کر سچن کے ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے کوہلی نے اسی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔ وراٹ ورلڈ کپ 2023 میں اب تک 2 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے اپنی سالگرہ پر سنچری بنائی

وراٹ کوہلی نے اپنی سالگرہ پر سنچری بنا کر ٹیم انڈیا کے کچھ خاص کھلاڑیوں کی فہرست میں خود کو شامل کرلیا ہے۔سچن تندولکر اور ونود کامبلی ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے جنہوں نے اپنی سالگرہ پر سنچری بنائی اور آج وراٹ کوہلی اس فہرست میں تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وراٹ ون ڈے میں سب سے زیادہ بار 50 پلس سکور بنانے کی فہرست میں بھی ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے لیجنڈری بلے باز کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے میں 119 مرتبہ 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلی ہے جس میں 48 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اب آج ویرات کوہلی ان سے آگے نکل گئے ہیں۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago