گروپ اے میں ایک جیت اور ایک شکست کے ساتھ بھارتی ٹیم دوسرے مقام پر ہے، جبکہ پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں مقابلے جیت کر سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے خلاف شکست کے بعد نیپال اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ اب بھارتی ٹیم 10 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گی۔اتوار کو عمان کے الامارات کرکٹ گراؤنڈ (منسٹری ٹرف 2) میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بھارتی ٹیم 46.3 اوور میں 208 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کو اننگز کی دوسری ہی گیند پر کپتان لکشے رائے چندانی (0) کی صورت میں بڑا جھٹکا لگا۔ اس وقت ٹیم کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔اس کے بعد آریہ ویر سہواگ نے وی کے ونیت کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 21 رن کی شراکت داری کی، لیکن محض 22 رن کے مجموعی اسکور پر بھارت کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔یہاں سے ارجن راجپوت نے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے آریہ ویر سہواگ (22) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 20 رن، جبکہ انوے دراوڑ (10) کے ساتھ 44 رن جوڑے۔ تاہم 86 رن کے اسکور تک بھارت کی نصف ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔
ارجن راجپوت کی شاندار سنچری
ارجن راجپوت نے منل چوہان (11) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 55 گیندوں پر 64 رن کی شراکت داری کرکے بھارت کو ایک قابل مقابلہ اسکور تک پہنچایا۔ ارجن نے 85 گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 107 رن بنائے۔ وہ آؤٹ ہونے والے آخری بلے بازوں میں شامل تھے، جبکہ کاویہ پٹیل نے 23 رن کا تعاون دیا۔پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد صیام کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
حمزہ ظہور کی ناقابل شکست سنچری نے پاکستان کو دلائی جیت
209 رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 48.1 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی حالت ایک وقت انتہائی خراب تھی اور محض 61 رن پر اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔اس مشکل صورت حال میں حمزہ ظہور نے حسننین عباس ڈار کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 107 رن کی اہم شراکت داری کی اور ٹیم کا اسکور 168 رن تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد 183 رن کے مجموعی اسکور پر حسننین 38 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت بھارتی ٹیم کے پاس جیت کا اچھا موقع تھا، لیکن حمزہ نے نقاب شفیق (ناٹ آؤٹ 2) کے ساتھ 26 رن کی ناقابل شکست شراکت داری کرکے پاکستان کو فتح دلا دی۔حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 100 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے منل چوہان نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ موہت اولوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشان سود اور کاویہ پٹیل کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
متحدہ عرب امارات نے نیپال کو 7 وکٹوں سے ہرایا
اتوار کو کھیلے گئے ایک اور مقابلے میں متحدہ عرب امارات نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ نسیم خان نے 42 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث نیپال کی پوری ٹیم 41 اوور میں صرف 152 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں متحدہ عرب امارات نے 34.4 اوور میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔ ٹیم کے کپتان ایان مصباح نے ناقابل شکست 75 رن کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مولانا یوسف عباس نے کہا، ’’جب بابری مسجد کو گرایا گیا تھا تو صرف سونیا…
کانگریس لیڈر اور ترجمان ادت راج نے نکسل واد، بابری مسجد کے انہدام، سونیا گاندھی…
اسرائیل کی سیاست میں اقتدار کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ صدر اسحاق ہرزوگ…
سونے اور چاندی کی قیمتیں: عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 24 فیصد تک…
واضح رہے کہ سیاسی ایکشن کمیٹیاں (پی اے سی) ایسی تنظیمیں ہوتی ہیں جو عوامی…
وزیراعظم نے کرن پور میں واقع کوبرا آپریشنز بیس کا دورہ کیا، جو تاریخی طور…