دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے دی اور دوسری بار ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل پاکستان 2012 میں بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن بنا تھا۔ اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، تاہم یہ فیصلہ ٹیم انڈیا کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔
پاکستان کی دھواں دھار بیٹنگ
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ پاکستان کو ابتدائی جھٹکا اس وقت لگا جب ہمزہ ظہور 18 رنز بنا کر 31 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سمیر منہاس نے عثمان خان کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 92 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو 123 تک پہنچایا۔ عثمان خان 35 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سمیر منہاس نے بعد میں احمد حسین کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 125 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار شراکت داری کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 260 تک پہنچا دیا۔ احمد حسین 72 گیندوں پر 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ بھارت کی جانب سے دپیش دیویندرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہینل پٹیل اور کھلن پٹیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کنشک چوہان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ہندوستانی بیٹنگ لائن اپ بکھر گئی
347 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 26.2 اوورز میں محض 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت کو پہلا نقصان کپتان آیوش مہاترے کی صورت میں 32 کے اسکور پر اٹھانا پڑا، جو صرف 2 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد ویبھو سوریہ ونشی نے کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے 10 گیندوں پر 26 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی اننگز لڑکھڑا گئی۔ ویبھو کے علاوہ کھلن پٹیل نے 19، ابھگیان کندو نے 13 اور آرون جارج نے 16 رنز بنائے۔ نچلے نمبروں پر دپیش دیویندرن نے 16 گیندوں پر 36 رنز کی تیز اننگز کھیلی، تاہم بھارت ہدف کے قریب بھی نہ پہنچ سکا۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سیان، عبدالسبحان اور حذیفہ احسان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کو کریز پر جمنے کا موقع نہیں دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…
گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…
سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…
آئی ایم ڈی نے 2 سے 7 اکتوبر 2026 کے دوران ملک کے کئی حصوں…
پرنو اڈانی نے مہاراشٹر کو ملک کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل قرار دیتے ہوئے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…