اسپورٹس

RCB vs SRH: آج آرسی بی اور ایس آر  ایچ میں ہوگی ٹکر، جانئےپلیئنگ الیون، پچ  کی رپورٹ

آئی پی ایل 2024 کا 30 واں میچ رائل چیلنجرزبنگلوراورسن رائزرزحیدرآباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ بنگلورو کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک انتہائی خراب پوزیشن میں نظر آئی ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبرپر ہے۔

دونوں کے درمیان میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں کس پلیئنگ الیون کے ساتھ میچ میں اتریں گی؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔ اس لیے ہم آپ کو دونوں کے درمیان میچ کے لیے پلیئنگ الیون پچ اور موسم کی رپورٹ سمیت سب کئی دیگر معلومات فراہم کریں گے۔

پچ رپورٹ

اس سیزن میں بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کی پچ کا رخ بدلتا رہا ہے۔ یہاں کی پچ میں دوہری رفتار دیکھی گئی ہے۔جو بلے بازوں کوپریشانی میں ڈال دیتی ہے۔ اس کے علاوہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں 200 کے قریب بھی نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔ لیکن یہاں بعد میں بیٹنگ کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ ایسے میں آج ٹاس جیتنے والا کپتان پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گا۔

موسم کا حال

کیا بنگلورو میں میچ کے دوران بارش ہوگی؟ تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اطلاعات کے مطابق آج بنگلورو میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ درجہ حرارت 25 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور راحت یہ بھی نظر آرہی ہے کہ آج میدان پر اوس آنے کا کوئی امکان نہیں ہے جس کی وجہ سے دوسری اننگز میں بولنگ کرنے والی ٹیم کو باؤلنگ میں زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

رو برو

رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل میں اب تک 23 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میچوں میں سن رائزرس حیدرآباد نے برتری حاصل کی ہے اور انہوں نے 12 میچ جیتے ہیں۔ جب کہ 10 میں آر سی بی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

رائل چیلنجرز بنگلور کا ممکنہ پلیئنگ الیون

وراٹ  کوہلی، فاف ڈو پلیسس (کپتان)، ول جیک، رجت پاٹی دار، گلین میکسویل/کیم گرین، مہیپال لومرور، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ریس ٹوپلی، وجے کمار وشاک، آکاش دیپ، محمد سراج۔

امپیکٹ پلیئر- سورو چوہان

سن رائزرس حیدرآباد کا ممکنہ پلیئنگ الیون

ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما، ایڈن مارکرم، نتیش ریڈی، ہینرک کلاسین، عبدالصمد، شہباز احمد، پیٹ کمینز ، بھونیشور کمار، جے دیو انادکٹ، ٹی نٹراجن۔

امپیکٹ پلیئر- راہول ترپاٹھی/میانک اگروال۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

2 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

5 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

5 hours ago