آئی پی ایل 2024 میں آج راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راجستھان کی ٹیم اس سیزن میں ایک مختلف اندازمیں نظر آرہی ہے۔ ہر میچ میں ایک نیا کھلاڑی ان کے لیے میچ ونر ثابت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب گجرات ٹائٹنز کی حالت خراب ہے۔
اس سیزن میں اب تک دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو راجستھان رائلز نے کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ چار جیت کے ساتھ سنجو سیمسن کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔ جب کہ شبمن گل کی ٹیم پانچ میچوں میں سے صرف دو میچ جیت سکی ہے۔ گجرات نے ممبئی اور حیدرآباد کو شکست دی ہے۔
ملر کی واپسی ہو سکتی ہے، اس کھلاڑی کو بھی موقع مل سکتا ہے
ڈیوڈ ملر کے زخمی ہونے کے بعد گجرات کا مڈل آرڈر کافی کمزور نظر آ رہا ہے۔ ایسے میں آج شکست کی ہیٹ ٹرک سے بچنے کے لیے شبمن گل پلیئنگ الیون میں کئی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ آج ابھینو منوہر یا شاہ رخ خان کو فائنل الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔ جب کہ شرتھ بی آر کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خراب فارم سے جدوجہد کر رہے وجے شنکر کو بھی باہر کا راستہ دکھایا جا سکتا ہے۔
راجستھان بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ میدا ن میں اتر سکتی ہے
راجستھان رائلز کی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنجو سیمسن تب ہی تبدیلیاں کر سکتے ہیں جب کوئی کھلاڑی زخمی ہو جائے اور ابھی تک ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ سندیپ شرما نے چوٹ کی وجہ سے آخری دو میچ نہیں کھیلے ہیں ۔لیکن وہ آج بھی پلیئنگ الیون سے باہر رہ سکتے ہیں۔ ایسے میں راجستھان جیتنے والے کومینیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتی ہے ۔
راجستھان رائلز کے ممکنہ پلیئنگ الیون- یشسوی جیسوال، جوس بٹلر، سنجو سیمسن (کپتان اور وکٹ کیپر)، ریان پیراگ، دھرو جورل، شمرون ہیٹمائر، روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، اویش خان، ناندرے برجر اور یوزویندر چہل۔
امپیکٹ پلیئر- شبھم دوبے
گجرات ٹائٹنز کے ممکنہ پلیئنگ الیون- شوبھمن گل، ردھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، سائی سدرشن، کین ولیمسن/میتھیو ویڈ، وجے شنکر، ابھینو منوہر/شاہ رخ خان، راہول تیوتیا، راشد خان، نور احمد، امیش یادو اور اسپنسر جانسون۔
امپیکٹ پلیئر- موہت شرما
بھارت ایکسپریس
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…