اسپورٹس

Punjab vs Rajasthan: پنجاب اور راجستھان کی پلیئنگ الیون ایسی ہو سکتی ہے، جانیں پچ رپورٹ، میچ کے سنسنی خیز ہونے کے امکانات

آئی پی ایل 2024 میں شیکھر دھون اور سنجو سیمسن آج آمنے سامنے ہوں گے۔ پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان یہ میچ مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں رواں سیزن میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔ جانئے اس میچ میں کون جیت سکتا ہے۔ پچ رپورٹ اور ممکنہ پلیئنگ الیون بھی۔

اب تک، پنجاب اور راجستھان دونوں نے آئی پی ایل 2024 میں پانچ پانچ میچ کھیلے ہیں۔ سنجو سیمسن نے اس عرصے کے دوران چار میچ جیتے ہیں جب کہ دھون کی ٹیم کو صرف دو میں کامیابی ملی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں راجستھان رائلز ٹاپ پر ہے ۔جب کہ پنجاب کنگز آٹھویں نمبر پر ہے۔ راجستھان کے کپتان سیمسن شاندار فارم میں ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پنجاب کے کپتان دھون خراب فارم سے پریشان ہیں۔

پنجاب اور راجستھان کے میچ کی پچ رپورٹ

پنجاب اور راجستھان کے درمیان یہ میچ مہاراجہ یادوندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ یہاں کی پچ بلے بازوں کے لیے شاندار ہے۔ اس کے علاوہ دوسری اننگز میں یہاں بیٹنگ کرنا اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔ نئی گیند اس گراؤنڈ پر شروع میں تیز گیند بازوں کی مدد کرتی ہے۔ اس سیزن میں یہاں دو میچز ہوئے ہیں جن میں تیز گیند بازوں نے 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پنجاب اور راجستھان کے درمیان  26 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں

آئی پی ایل کی تاریخ میں پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں 26 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ اس عرصے کے دوران راجستھان نے زیادہ بار جیتا ہے۔ راجستھان نے 15 اور پنجاب نے 11 میچ جیتے ہیں۔ راجستھان کے بلے باز پنجاب کے خلاف مختلف انداز میں کھیل رہے ہیں۔

میچ کی پیشن گوئی

کاغذ پر راجستھان رائلز کی ٹیم کافی مضبوط نظر آتی ہے۔قابل ذکر با ت یہ ہے کہ  اس میچ میں پنجاب کنگزاس میچ میں الٹ پھیر کرسکتی ہے۔ ہماری میچ کی پیشن گوئی اس میچ میں پنجاب کے لیے زیادہ امکانات دکھا رہی ہے۔ میچ کے سنسنی خیز ہونے کے مکمل امکانات ہیں۔

راجستھان رائلز کے ممکنہ پلیئنگ الیون- یشسوی جیسوال، جوس بٹلر، سنجو سیمسن (کپتان، وکٹ کیپر)، ریان پیراگ، شمرون ہیٹمائر، دھرو جریل، آر اشون، ٹرینٹ بولٹ، اویش خان، کلدیپ سین اور یوزویندر چہل۔

امپیکٹ پلیئر- روومین پاول

پنجاب کنگز کے ممکنہ پلیئنگ الیون- شیکھر دھون، پربھسمرن سنگھ، سیم کرن، لیام لیونگسٹون/جونی بیرسٹو، سکندر رضا، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ششانک سنگھ، آشوتوش شرما، ہرپریت برار، ہرشل پٹیل اور کگیسو ربادا۔

امپیکٹ پلیئر- ارشدیپ سنگھ

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

33 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago