اسپورٹس

Women Crickter Arundhati Reddy: آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح، بھارتی ٹیم ہر حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے: اروندھتی ریڈی

نئی دہلی :بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے سڈنی میں کھیلے گئے ٹی20 مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ اس فتح میں دائیں ہاتھ کی تیز گیندباز اروندھتی ریڈی کا کردار نہایت اہم رہا۔ میچ کے بعد انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔اروندھتی ریڈی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے بھارتی ٹیم مسلسل معیاری کرکٹ کھیل رہی ہے اور اب کھلاڑیوں کے اندر یہ یقین مضبوط ہو چکا ہے کہ وہ کسی بھی مضبوط حریف کو شکست دے سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کئی مواقع پر ٹیم فتح کے قریب پہنچ کر چوک جاتی تھی، لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے اور جیت کا اعتماد کھلاڑیوں کی کارکردگی میں واضح نظر آتا ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا کی اسٹار آل راؤنڈر ایلس پیری کا وکٹ حاصل کرنا میچ کا فیصلہ کن لمحہ قرار دیا۔ اروندھی ریڈی کے مطابق بڑے کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کرنا کسی بھی ٹیم کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہوتا ہے، کیونکہ اس سے مخالف ٹیم دباؤ میں آ جاتی ہے۔اروندھتی ریڈی نے اپنی ساتھی گیندباز رینوکا سنگھ کی بھی تعریف کی، جنہوں نے پاور پلے میں نہایت شاندار بولنگ کی۔ رینوکا نے ایک میڈن اوور سمیت مسلسل تین کفایتی اوورز کرائے، جس سے آسٹریلوی بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھا اور رنز کی رفتار کم رہی۔

میچ میں اروندھتی ریڈی نے چار اوورز میں صرف 22 رنز دے کر چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم 18 اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹی20 فارمیٹ میں یہ ریڈی کی بہترین کارکردگی سمجھی جا رہی ہے، جس نے میچ کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز اسمریتی مندھانا اور شفالی ورما نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 4.1 اوورز میں 33 رنز کی شراکت قائم کی۔ شفالی 11 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ٹیم نے تیزی سے اسکور آگے بڑھایا اور 5.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنا لیے تھے۔

اسی دوران بارش شروع ہوگئی جس کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ طویل انتظار کے باوجود جب بارش نہ تھمی تو امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بعد ازاں ڈی ایل ایس قانون کے تحت بھارت کو 21 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ یہ کامیابی نہ صرف ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کرے گی بلکہ آئندہ مقابلوں کے لیے بھی حوصلہ افزا ثابت ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

2 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

5 hours ago