قومی

Fact check: ششی تھرور نے پاکستان کے کھیل اور سفارتی حکمت عملی کی تعریف کی؟  جانئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت

نئی دہلی :سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی ویڈیو یا بیان وائرل ہوتا رہتا ہے۔ کبھی انسٹاگرام، کبھی فیس بک اور کبھی واٹس ایپ پر گردش کرنے والی ایسی ہی ایک ویڈیو نے حالیہ دنوں میں توجہ حاصل کی ہے۔ اس ویڈیو میں کانگریس کے سینئر لیڈرششی تھرور کو ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی یہ سوال اٹھنے لگا کہ کیا واقعی تھرور نے ایسا کوئی بیان دیا ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور حقیقت ہے۔

وائرل ویڈیو کیا ہے؟

11 فروری کو ایک فیس بک پیج پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ششی تھرور پاکستان کے کھیل اور سفارتی حکمت عملی کی تعریف کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ان سے منسوب الفاظ سنائی دیتے ہیں کہ پاکستان کا کھیل شاندار تھا اور سفارت کاری کے میدان میں انہوں نے ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے بھارتی کرکٹ بورڈ پسپا ہو گیا۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ اچھی سفارت کاری ایک کمزور ملک کو بھی طاقتور بنا سکتی ہے اور پاکستان نے یہ ثابت کر دکھایا ہے۔ ویڈیو میں موجود آواز اور اندازِ بیان نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا اور یہ کلپ تیزی سے وائرل ہوگیا۔

حقیقت کیا ہے؟

اس دعوے کی سچائی جاننے کے لیے فیکٹ چیک کیا گیا۔ سب سے پہلے ششی تھرور کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا جائزہ لیا گیا، جہاں 12 فروری کی ایک پوسٹ سامنے آئی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو فرضی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ نہ تو ان کی زبان ہے اور نہ ہی ان کی آواز۔مزید تحقیق کے دوران خبر رساں ایجنسی ای این آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 10 فروری کی ایک ویڈیو ملی، جس میں ششی تھرور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس اصل ویڈیو میں وہ کہتے نظر آئے کہ وہ سیاست دان ضرور ہیں لیکن کھیل میں سیاست کو پسند نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کھیلنے دیا جائے، سیاست دان اپنی سیاست کہیں اور کریں اور سفارت کار اپنی سفارت کاری سنبھالیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور قومی ٹیم کی حمایت سب کو کرنی چاہیے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اوپن سرچ کے دوران ایک معتبر نیوز ویب سائٹ پر بھی رپورٹ ملی جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز سے جانچ کرنے پر بھی یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو اور اس کا آڈیو اے آئی سے تخلیق کیے جانے کے قوی امکانات رکھتے ہیں۔اس پوری تحقیق سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ ششی تھرور کا پاکستان کی تعریف کرنے والا وائرل ویڈیو جعلی اور گمراہ کن ہے۔ عوام کو چاہیے کہ ایسے غیر مصدقہ اور مشکوک مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

1 hour ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

4 hours ago