اسپورٹس

Test Match: ٹیسٹ: شانتو اور رحیم کی جوڑی نے افغانستان کے خلاف 159 رنز جوڑے، تیسرے دن تک بنگلہ دیش کو 329 رنز کی برتری

افغانستان کے خلاف شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے تیسرے دن تک اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ افغانستان کی پہلی اننگز 240 رنز پر سمٹ گئی، جس کے بعد بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا لیے۔ اس طرح بنگلہ دیش کی مجموعی برتری 329 رنز ہو گئی ہے۔

پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے بنائے 346 رنز

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 346 رنز بنائے۔ شادمان اسلام اور تنجید حسن تمیم نے پہلی وکٹ کے لیے 124 رنز کی شراکت قائم کی۔ تنجید نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے، جبکہ شادمان نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ شادمان نے مومن الحق کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 60 رنز بھی جوڑے۔ 225 رنز کے اسکور تک بنگلہ دیش کی 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس موقع پر مہدی حسن میراز نے لٹن داس کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت کرکے ٹیم کو 300 رنز کے قریب پہنچایا۔ لٹن داس نے 53 رنز بنائے، جبکہ مومن الحق نے 39 رنز کا تعاون دیا۔ افغانستان کی جانب سے محمد سلیم نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یامین احمدزئی نے 3، عصمت عالم نے 2 اور قیس احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

رحمت شاہ کی سنچری، افغانستان نے بنائے 240 رنز

بنگلہ دیش کے 346 رنز کے جواب میں افغانستان کی پہلی اننگز 240 رنز پر ختم ہوئی۔ افغانستان نے 64 رنز تک 2 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد کپتان رحمت شاہ نے عبد المالک کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 70 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 134 رنز تک پہنچایا۔عبد المالک نے 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد حشمت اللہ شاہدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ 139 رنز تک افغانستان کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔اس مشکل صورت حال میں رحمت شاہ نے اکرام علی خیل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 80 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو 200 رنز کے پار پہنچایا۔ اکرام نے 32 رنز بنائے، جبکہ رحمت شاہ 105 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ رحمت شاہ نے ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اپنے پہلے میچ میں سنچری بناکر ایک اہم اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے افغان بلے باز بن گئے۔

حسن محمود کی تاریخی ہیٹ ٹرک

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبادت حسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ حسن محمود نے افغانستان کی اننگز کے 83ویں اوور کی تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر بالترتیب عصمت عالم، قیس احمد اور ضیا الرحمٰن اکبر کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس کارنامے کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیند باز بن گئے۔

شانتو اور رحیم کی 159 رنز کی شراکت

پہلی اننگز میں 106 رنز کی برتری حاصل کرنے والے بنگلہ دیش نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 72 اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کو محض 53 رنز کے اسکور پر 3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس کے بعد نجم الحسن شانتو اور مشفق الرحیم نے ذمہ داری سنبھالی اور چوتھی وکٹ کے لیے 159 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو 200 رنز کے پار پہنچا دیا۔ مشفق الرحیم نے 9 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے، جبکہ شانتو نے 5 چوکوں کے ساتھ 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کی شراکت نے بنگلہ دیش کی پوزیشن کو مزید مضبوط کردیا۔ افغانستان کی جانب سے یامین احمدزئی اور ضیا الرحمٰن اکبر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سلیم صافی اور قیس احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔تیسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش کو 329 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے اور اس کی کوشش ہوگی کہ چوتھے دن اسکور میں مزید اضافہ کرکے افغانستان کے لیے ہدف کو مشکل بنایا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

MAO LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

4 minutes ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

13 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

46 minutes ago

Russia Ukraine Energy Ceasefire: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، روس اور یوکرین کے درمیان ’انرجی سیز فائر‘ نافذ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Announces Supreme Court March: راہل گاندھی کی سپریم کورٹ تک مارچ کی اپیل، چیف جسٹس کو سونپا جائے گا میمورنڈم

سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…

1 hour ago

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

2 hours ago