اسپورٹس

ODI World Cup 2023: ورلڈ کپ کے لیے وسیم جعفر نےہندوستان کی ٹیم کاکیا انتخاب، ٹیم میں بمراہ اور یہ زخمی کھلاڑی بھی ہیں شامل

Team India Wasim Jaffer ODI World Cup 2023:ورلڈ کپ 2023 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس بار پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس کے لیے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ  نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وسیم جعفر نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ انہوں نے اس ہندوستانی ٹیم میں تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور شریاس ایر کو بھی شامل کیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے ہیں۔

وسیم جعفر نے روہت شرما کو اپنی ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔ اس ٹیم میں صرف تجربہ کار کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ جعفر نے ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا کو جگہ دی ہے۔ ساتھ ہی شیکھر دھون کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دھون کچھ عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود جعفر نے دھون پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے زخمی کھلاڑی کے ایل راہول کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے حال ہی میں راہول، بمراہ اور شریاس کے بارے میں اپ ڈیٹ دی تھی۔ ان کھلاڑیوں نے نیٹ میں پریکٹس شروع کر دی ہے۔

ان کی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی، محمد سراج اور شاردول ٹھاکر بھی شامل ہیں۔ اسپن گیند باز کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ شبمن گل نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ جعفر نے گل کو بھی ٹیم میں جگہ دی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے۔ یہ میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2023 کے لیے وسیم جعفر کی منتخب ہندوستانی ٹیم – روہت شرما (کپتان)، وراٹ  کوہلی، شبمن گل، شیکھر دھون، شریس آیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، سنجو سیمسن، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، جسپریت، محمد سراج، محمد شامی اور شردل ٹھاکرموجود ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

13 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

41 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

5 hours ago