ٹی 20 ورلڈ کپ کی چمپئن ٹیم انڈیا کو واپس ہندوستان لانے کے لیے خصوصی پرواز بارباڈوس پہنچی ہے اور اب کھلاڑی بھی روانہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو اور یوزویندر چہل سمیت کئی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹس شیئر کیں۔ روہت اور سوریا نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی۔
دراصل روہت اور سوریا کے ساتھ محمد سراج نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے۔ وہ ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
چہل نے بھی ٹرافی کے ساتھ فوٹوشیئرکیا ہے۔ وہ ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے ساتھ فلائٹ میں سوار ہیں۔ ارشدیپ سنگھ نے ٹیم انڈیا کے لیے فائنل میں طوفانی پرفارمنس دی تھی۔ وہ پورے ٹی 20ورلڈ کپ میں کمال کے پرفارمنس میں نظر آئے۔ ارشدیپ اپنے خاندان کے ساتھ پرواز میں نظر آرہے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے۔اب ٹیم انڈیا 6 جولائی سے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ اس میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…