نئی دہلی : ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے اہم مقابلے میں اتوار کو آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے کپتان ہرمن پریت کور کی نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 170 رنز بنائے،قابل ذکر بات یہ ہے کہ آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
میچ کے بعد ہرمن پریت کور کا بیان
میچ کے بعد پریزنٹیشن تقریب میں ہرمن پریت کور نے کہا، ’’دن کے اختتام پر ہم نے اسکور بورڈ پر ایک اچھا اسکورہ بنایا تھا۔ جب میں بیٹنگ کر رہی تھی تو محسوس ہو رہا تھا کہ شاید ہم کچھ کم رنز بنا رہے ہیں، لیکن آخری اوورز میں بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی۔ آج جن کھلاڑیوں سے بڑی اننگز کی توقع تھی، وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔ آسٹریلیا کے بولرز نے اپنی حکمت عملی کے مطابق شاندار بولنگ کی۔ ہم نے زیادہ وکٹیں نہیں گنوائیں، لیکن اس میچ کے لیے درکار رنز بھی نہیں بنا سکے۔‘‘
ٹاپ ٹیموں کے خلاف کارکردگی پر اٹھائے سوال
پورے ٹورنامنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا، ’’اگر پورے ایونٹ کی بات کریں تو ہم مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ضروری ہوتا ہے، لیکن ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ ہمیں اس پہلو پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ گزشتہ میچوں میں ڈراپ کیے گئے کیچز نے بھی ہمیں نقصان پہنچایا۔ آج بھی ہم مقابلے میں موجود تھے، لیکن اپنے معیار کے مطابق کھیل پیش نہیں کر سکے۔‘‘
ٹیم کے لئے ایک ایم سبق
ہرمن پریت کور نے اعتراف کیا کہ بھارتی ٹیم کافی عرصے سے ایک ہی قسم کی غلطیاں دہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ایک ٹیم کے طور پر ہمیں کئی شعبوں میں دوبارہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ مضبوط ٹیموں کے خلاف کس حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ہے، اس پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔ کئی بار ہم میچ میں اچھی پوزیشن میں ہوتے ہیں، لیکن آخری اوورز میں ضرورت سے زیادہ رنز دے دیتے ہیں۔ اسی طرح ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھی مطلوبہ رفتار سے رنز بنانے میں ناکام رہتے ہیں۔ یہ مسئلہ کافی عرصے سے ہمارے ساتھ ہے اور اب اسے جلد از جلد دور کرنا ہوگا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…