بھارت ایکسپریس۔
T20 World Cup 2024 MS Dhoni: ٹی-20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا وکٹ کیپر کون ہوگا، اسے لے کرسلیکٹروں کے درمیان غوروخوض تیزہوگئی ہے۔ ٹیم میں جگہ ایک ہے، لیکن دعویدار کئی ایک ہیں۔ آئی پی ایل میں سنجو سیمسن، رشبھ پنت، کے ایل راہل اورایشان کشن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ایسے میں سلیکٹروں کی پریشانی میں اضافہ کیا گیا ہے، لیکن اسی درمیان ایم ایس دھونی کو ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا وکٹ کیپر بنانے کا مطالبہ ہو رہا ہے۔
کیا ریٹائرمنٹ واپس لے کرٹیم انڈیا کے لئے کھیلیں گے دھونی؟
چنئی سپرکنگس کے لئے وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے تھالا کے کئی فیصلوں نے فینس کو حیران کیا ہے۔ ایسے میں فینس چاہتے ہیں کہ بھلے ہی دھونی کی کپتانی نہ صحیح بلکہ ٹیم انڈیا کے ساتھ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ ایسے میں اب دھونی سے متعلق یہ قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے کہ انہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لئے منایا جاسکتا ہے۔
سابق کھلاڑی ورون ارون، سینئرآل راؤنڈرعرفان پٹھان اور ویریندرسہواگ نے بھی اس کی پُرزورطریقے سے حمایت کی ہے۔ ویریندر سہواگ نے تو یہاں تک کہا ہے کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 250 سے زیادہ کا ہے۔ وہ ٹورنا منٹ میں اب تک آؤٹ نہیں ہوئے ہیں۔ ایسے میں انہیں ٹیم انڈیا کے لئے منتخب کیا جانا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…