اسپورٹس

T20 World Cup 2024: پاکستانی ٹیم کی پریشانی میں اضافہ، آئرلینڈ سیریز کے لئے محمد عامرکو نہیں ملا ویزا

T20 World Cup 2024: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کو آئرلینڈ کا دورہ کرنا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم جلد ہی آئرلینڈ کے لئے روانہ ہونے والی ہے، لیکن ابھی تک تیز گیند باز محمد عامرکو ابھی تک ویزا نہیں ملا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، محمد عامر ویزا نہ ملنے کی وجہ سے آئرلینڈ سیریز نہیں کھیل پائیں گے۔

ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ کے ایک افسرکا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو وقت پر ویزا دلانا میزبان ملک کی ذمہ داری ہے۔ ابھی تک یہ بھی طے نہیں ہوا ہے کہ آخرکب تک محمد عامر کو ویزا ملے گا۔ اس سیریزکے بعد پاکستانی ٹیم کوآئرلینڈ کا دورہ کرنا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی-20 سیریزکھیلی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق، اس سیریز کے لئے بھی محمدعامرکو ویزا ملنا کافی مشکل ہے۔

ورلڈ کپ کے لئے بھی ہوگی پریشانی

آئرلینڈ اورانگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ٹی-20 سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کو جون میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ میں کھیلنا ہے۔ ایسے میں ابھی تک یہ یقینی نہیں ہو پایا ہے کہ کب تک تیز گیند باز محمدعامرکے ویزا کی پریشانی کودورکیا جائے گا۔ اگر ان دونوں سیریز سے متعلق سفرکرنے کے لئے محمد عامرکوویزا نہیں مل پاتا ہے توآئندہ ورلڈ کپ کا سفربھی عامرکے لئے کافی مشکل ہوسکتا ہے۔ جو پاکستان کے لئے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

محمد عامرنے سال 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ دراصل، محمد عامر پراسپاٹ فکسنگ کا الزام لگا تھا، جس کا اثراس وقت ان کے کیریئرپردیکھنے کو ملا تھا۔ اس کے بعد سے عامرمسلسل گھریلو کرکٹ کھیل رہے تھے۔ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں محمد عامرنے کمال کی گیند بازی کی تھی۔ اس کے بعد عامر نے اپنا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر پھر سے پاکستانی ٹیم میں واپسی کی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago