اسپورٹس

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں سوریہ کماریادوممبئی انڈینس کا حصہ ہیں۔ حالانکہ اب سوریہ کمارکے کسی دوسری ٹیم میں جانے کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ اس درمیان سوریہ کماریادوکوسید مشتاق علی ٹرافی کے لئے ممبئی ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔ سوریہ کماریادوکوکپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کماریادوکی کپتانی میں ہی ہندوستان نے 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتا تھا۔ اب ممبئی نے انہیں کپتانی سونپی ہے۔

ممبئی نے پیرکوسید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی کے لئے سوریہ کماریادوکوکپتانی سونپی ہے۔ یہ ٹورنا منٹ 14 نومبرسے شروع ہوگی۔ ممبئی کوایلیٹ گروپ-ڈی میں چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، حیدرآباد، اوڈیشہ، اتراکھنڈ اورودربھ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ رنجی ٹرافی کے شروعاتی چاردورکے لئے ممبئی کی ٹیم میں جگہ نہیں پانے والے سوریہ کمارکوسفید گیند کے ٹورنا منٹ میں کپتانی دیئے جانے کا امکان تھا۔

سوریہ کماریادوکوکپتانی ملنے کا ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شرے یس ایئردستیاب نہیں تھے۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) نے اپنے بیان میں کہا، ’’ہندوستان کی ٹی-20 ٹیم کے کپتان سوریہ کماریادوممبئی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہ اپنے کافی انٹرنیشنل تجربہ، قیادت، صلاحیت اورطوفانی بلے بازی سے ٹیم کومضبوطی دیں گے۔‘‘ سید مشتاق علی ٹرافی کے لئے ممبئی نے کافی خطرناک ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ٹیم میں آل راونڈرشیوم دوبے اورشاردل ٹھاکرکو بھی جگہ ملی ہے۔ ٹیم میں انگرش رگھونشی، مشیرخان، سرفرازخان اورتشاردیش پانڈے جیسے اسٹارکھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ممبئی کی ٹیم-

سوریہ کماریادو(کپتان)، انگکرش رگھونشی، دویانش سکسینہ، سوید پارکر، مشیرخان، سرفرازخان، سائی راج پاٹل، شیوم دوبے، ارتھ انکولیکر، شمس ملانی، میکسویل سوامی ناتھن، تشاردیش پانڈے، شاردل ٹھاکر، موہت اوستھی، سیلویسٹرڈیسوزا اورہاردک تامورے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

جنوبی افریقہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، 9 دسمبر سے دورے کا آغاز، یہاں دیکھیں پوری تفصیل

جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…

2 hours ago

PT Usha IOA Elections: آئی او اے انتخابات سے پہلے پی ٹی اوشا کو جھٹکا، میرٹ اسپورٹس پرسن زمرے میں نہیں مل سکی جگہ

چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…

2 hours ago

Amit Shah Statement: ہم 2029 میں ووٹ مانگنے آنے سے پہلے یقینی بنائیں گے کہ بوپل-گھما کے گھروں میں پانی نہ بھرے: امت شاہ

امت شاہ کا بوپل-گھما کے باشندوں سے وعدہ، 25 انچ بارش کے باوجود گھروں میں…

2 hours ago