اسپورٹس

جنوبی افریقہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، 9 دسمبر سے دورے کا آغاز، یہاں دیکھیں پوری تفصیل

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقہ دورے پرتینوں فارمیٹ کی سیریزکے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ دورے کی شروعات 9 دسمبرسے ہوگی۔ اسمرتی مندھانا کی قیادت میں خواتین ٹیم جنوبی افریقہ میں ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے میچ اورتین ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ تینوں ہی فارمیٹ کی سیریزکے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسمرتی مندھانا تینوں ہی سیریزمیں ٹیم انڈیا کی قیادت کریں گی۔ وہ اب آل فارمیٹ کپتان ہیں۔ تینوں ہی سیریزمیں کچھ نئے چہرے بھی نظرآئیں گے۔

ہندوستان اورجنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے درمیان واحد ٹسٹ میچ 9 دسمبرسے کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 16 دسمبرکوپہلا ونڈے، 19 دسمبرکودوسرا ونڈے اور22 دسمبرکوتیسرا ونڈے میچ کھیلا جائے گا۔ پھر26 دسمبرکوپہلا ٹی-20 میچ، 29 دسمبرکودوسرا ٹی-20 میچ اور30 دسمبرکوتیسرا اورآخری ٹی-20 میچ کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف واحد ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا- اسمرتی مندھانا (کپتان)، شیفالی ورما، پرتیکا راول، ہرمن پریت کور، جیمیما ریڈرگس، ہرلین دیول، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، یاستیکا بھاٹیا (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما (نائب کپتان)، شری چرنی، اسنیہ رانا، کرانتی گوڑ، نندنی شرما، جنتمنی کلیتا اورسیالی ستگھرے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے ٹیم انڈیا- اسمرتی مندھانا (کپتان)، شیفالی ورما، پرتیکا راول، ہرمن پریت کور، جیمیما روڈرگس، ہرلین دیول، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، یاستیکا بھاٹیا (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما (نائب کپتان)، شری چرنی، کرانتی گوڑ، نندنی شرما، جنتمنی کلیتا اورسیالی ستگھرے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا- اسمرتی مندھانا (کپتان)، شیفالی ورما (نائب کپتان)، جیمیما روڈرگس، ہرمن پریت کور، نکی پرساد، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، جی کملنی (وکٹ کیپر)، انوشکا شرما، دیپتی شرما، شری چرنی، پریما راوت، امن جوت کور، کرانتی گوڑ، نندنی شرما، رینوکا سنگھ ٹھاکر، ارون دھتی ریڈی اورسیالی ستگھرے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…

1 hour ago

PT Usha IOA Elections: آئی او اے انتخابات سے پہلے پی ٹی اوشا کو جھٹکا، میرٹ اسپورٹس پرسن زمرے میں نہیں مل سکی جگہ

چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…

2 hours ago

Amit Shah Statement: ہم 2029 میں ووٹ مانگنے آنے سے پہلے یقینی بنائیں گے کہ بوپل-گھما کے گھروں میں پانی نہ بھرے: امت شاہ

امت شاہ کا بوپل-گھما کے باشندوں سے وعدہ، 25 انچ بارش کے باوجود گھروں میں…

2 hours ago